دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 24, 2025 at 02:17 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأسماء 📖 📚سوال نمبر: ( *14451618* )📚 عنوان:- *شہراب نام رکھنا کیسا ہے ؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      حضرات مفتیان کرام! امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے معلوم یہ کرنا تھا کہ "شہراب"(الشین المعجمہ)اس کے کیا معنی آتے ہیں اور یہ کونسی زبان کا لفظ ہے ،نیز کسی بچے کا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں،عبداللہ دہلی ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں یہ لفظ کسی لغت میں نہیں ملا... لہٰذا اس کی بجائے عبد اللہ، عبد الرحمن اور عبد الرحيم میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے. کیوں کہ حدیث پاک میں آیاہے کہ اﷲ تعالی کے نزدیک سب سے عمدہ اورمحبوب ترین نام عبد اﷲ اور عبد الرحمن ہے ۔ عن ابن عمرؓ عن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم قال: أحب الأسماء إلی اﷲ عبد اﷲ، وعبد الرحمن۔ (ترمذي شریف، باب ماجاء ما یستحب من الأسماء، النسخۃ الہندیۃ۲/۱۱۰، دارالسلام رقم: ۲۸۳۳، مسند أحمد بن حنبل ۲/۱۲۸، رقم ۶۱۲۲ الد ارمي دار المغني ۳/۱۷۶۶، رقم: ۲۷۳۷، سنن أبي داؤد، باب فيتغییر الأسماء، النسخۃ الہندیۃ ۲/۶۷۶، دارالسلام رقم: ۴۹۴۹) فتاوی قاسمیہ جلد ٢٤/ ٦٢٦ اشرفیہ دیوبند فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 08/ربیع الثانی 1445ھ 24/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد اکرام ندوی* 08/ربیع الثانی 1445ھ 24/اکتوبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments