دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 25, 2025 at 01:39 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الوقف ؛ #باب_المساجد 📖 📚سوال نمبر: ( *14451627* )📚 عنوان:- *مسجد کے ناقابلِ استعمال سامان کو فروخت کرنا:* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      مفتی صاحب مسجد کی جائے نماز (مصلے) بہت ہی زیادہ پُرانے ہو گیے ہیں اور ان جائے نماز (مصلوں) کی وجہ سے مسجد میں کچڑا، کوڑا کرکٹ ہوجاتا ہے تو ان کو کیا کِیا جائے؟ پرویز اشرفی ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ جائے نماز کی ضرورت نہ رہی اور رکھنے کی صورت میں اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو جیسا کہ سوال سے معلوم ہوتا ہے تو اسے بازاری قیمت کے مطابق فروخت کرکے اس کی رقم اسی مسجد کی ضروریات میں خرچ کر دی جائے ۔ مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند جلد ١٣/ ٤٧٩ دارالاشاعت کراچی ، کفایت المفتی ٧/ ٦٧ دارالاشاعت کراچی وصرف الحاکم أو المتولي أو ثمنہ إن تعذر إعادۃ عینہ إلی عمارتہ إن احتاج، وإلا حفظہ لیحتاج، إلا إذا خاف ضیاعہ فیبیعہ، ویمسک ثمنہ لیحتاج۔ (الدر المختار، کتاب الوقف / مطلب في الوقف إذا خرب ولم یمکن عمارتہ ۴؍۳۷۶-۳۷۷ کراچی) وإن تعذر إعادۃ عینہ إلی موضعہ بیع وصرف ثمنہ إلی المرمۃ صرفًا للبدل إلی مصرف المبدل۔ (الہدایۃ / کتاب الوقف ۲؍۶۲۰، شامي / مطلب في نقل أنقاض المسجد ونحوہ ۴؍۳۶۰ کراچی، ۶؍۵۵۰ زکریا) وفي الحاوي: فإن خیف ہلاک النقض، باعہ الحاکم، وأمسک ثمنہ لعمارتہ عند الحاجۃ، فعلی ہٰذا یباع النقض في موضعین: عند تعذر عودہ، وعند خوف ہلاکہ۔ (البحر الرائق / کتاب الوقف ۵؍۳۶۸ زکریا) وأما إذا اشتراہ المتولي من مستغلات الوقف، فإنہ یجوز بیعہ بلا ہٰذا الشرط؛ لأن في صیرورتہ وقفًا خلافًا، والمختار أنہ لا یکون وقفًا، فللقیم أن یبیعہ متی شاء لمصلحۃٍ عرضت۔ (رد المحتار، کتاب الوقف / مطلب فیما لو خرب المسجد أو غیرہ ۴؍۳۷۷ کراچی، فتح القدیر / کتاب الوقف ۶؍۲۲۴-۲۲۵ مصطفی البابي الحلبي مصر) ویصرف نقضہ إلی عمارتہ إن احتاج، وإلا حفظہ للاحتیاج … وإلا یمسکہ حتی یحتاج إلیہ … وإن تعذر إعادۃ عینہ بیع، وصرف ثمنہ إلی العمارۃ؛ لأن البدل یقوم مقام المبدل فیصرف مصرف البدل۔ (تبیین الحقائق / کتاب الوقف ۴؍۳۶۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت، ۴؍۲۶۷ زکریا) کتاب النوازل جلد ١٣/ ٤٥٨ جاوید دیوبند فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 10/ربیع الثانی 1445ھ 26/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 10/ربیع الثانی 1445ھ 26/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی* 10/ربیع الثانی 1445ھ 26/اکتوبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments