دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 25, 2025 at 01:40 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الصلوۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451628* )📚 عنوان:- *بیوی کو نماز سکھانے کے لیے ساتھ کھڑا کر کے بلند آواز سے تسبیحات اور قرأت کرنے کا حکم* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      شوہر اپنی بیوی کو نماز سکھانے کی نیت سے نماز کے اندر ہی نماز کی تمام تسبیحات مثلًا قرأت،رکوع سجود ،التحیات درودشریف ،دعاء وغیرہ بلند آواز سے ادا کر سکتا ہے؟ اس طور پر کہ نماز کے اندر بیوی کو اپنے بازو میں کھڑی کر کے ان کو بتایا جائے کہ میں جیسے نماز پڑھ رہا ہوں تم بھی ویسے پڑھو.. ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* جی ہاں رات کے اوقات میں نفل نماز پڑھتے ہوئے شوہر کا ، اپنی بیوی کو نماز سکھانے کے لیے ساتھ کھڑا کر کے بلند آواز سے تسبیحات وغیرہ پڑھنے اور جہری قرأت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ جاء فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 533): "(ويسر في غيرها) «وكان عليه الصلاة والسلام يجهر في الكل، ثم تركه في الظهر والعصر؛ لدفع أذى الكفار»، كافي. (كمتنفل بالنهار)؛ فإنه يسر، (ويخير المنفرد في الجهر)، وهو أفضل، ويكتفى بأدناه، (إن أدى) وفي السرية يخافت حتمًا على المذهب، كمتنفل بالليل منفردًا". فی "حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 253): "و" يجب "الإسرار" وهو إسماع النفس في الصحيح وتقدم "في" جميع ركعات "الظهر والعصر" ولو في جمعهما بعرفة "و" الإسرار "فيما بعد أوليي العشاءين" الثالثة من المغرب وهي والرابعة من العشاء "و" الإسرار في "نفل النهار" للمواظبة ح على ذلك "والمنفرد" بفرض "مخير فيما يجهر" الإمام فيه وقد بيناه وفيما يقضيه مما سبق في الجمعة والعيدين "كمتنفل بالليل" فإنه مخير ويكتفي بأدنى الجهر فلايضر ذلك؛ لأنه صلى الله عليه وسلم جهر في التهجد بالليل، وكان يؤنس اليقظان ولايوقظ الوسنان". فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 11/ربیع الثانی 1445ھ 27/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی* 11/ربیع الثانی 1445ھ 27/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی محمد نفیس قاسمی* 11/ربیع الثانی 1445ھ 27/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 11/ربیع الثانی 1445ھ 27/اکتوبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments