دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 26, 2025 at 12:06 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الإیمان_و_العقائد 📖 📚سوال نمبر: ( *14451631* )📚 عنوان:- *اللہ تعالیٰ کے لیے رسوائی کا لفظ استعمال کرنے کا حکم:* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      ایک مشہور ہندوستانی شاعر نے اپنے نظم میں ایک لفظ استعمال کیا ہے کیا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا کیسا ہے؟ وہ یہ ہے... ساری دنیا ہی تماشائی ہے میرے مولا جو تیرے نام پہ لڑتے ہیں اگر ہارے تو اس میں تیری بھی تو رسوائی ہے میرےمولا المستفتی : محمد شاہنواز کشنگنج ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* صورتِ مسئولہ میں شاعر کا اس طرح "اگر ہارے تو اس میں تیری بھی تو رسوائی ہے میرےمولا" اللہ تعالی کے لیے "رسوائی " کا لفظ ا استعمال کرنا جائز نہیں ہے،اسی طرح کے الفاظ کے استعمال اور آگے نقل کرنے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ (وَمِنْهَا مَا يَتَعَلَّقُ بِذَاتِ اللَّهِ تَعَالَى وَصِفَاتِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ) يَكْفُرُ إذَا وَصَفَ اللَّهَ تَعَالَى بِمَا لَا يَلِيقُ بِهِ، أَوْ سَخِرَ بِاسْمٍ مِنْ أَسْمَائِهِ، أَوْ بِأَمْرٍ مِنْ أَوَامِرِهِ، أَوْ نُكِرَ وَعْدَهُ وَوَعِيدَهُ، أَوْ جَعَلَ لَهُ شَرِيكًا، أَوْ وَلَدًا، أَوْ زَوْجَةً، أَوْ نَسَبَهُ إلَى الْجَهْلِ، أَوْ الْعَجْزِ، أَوْ النَّقْصِ.. (فتاوی ہندیہ ٢/ ٢٨٠ - ٢٨١ دارالکتب العلمیۃ) مستفاد از فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : 144504100263) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 12/ربیع الثانی 1445ھ 28/اکتوبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 12/ربیع الثانی 1445ھ 28/اکتوبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments