
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 26, 2025 at 12:11 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_زلۃ_القاری 📖
📚سوال نمبر: ( *14451638* )📚
عنوان:- *"وھم لا یستکبرون" کی جگہ "وھم لا یسجدون" پڑھنے سے نماز کا حکم*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : محترم مفتی صاحب ایک مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اگر امام صاحب نے نماز میں قراءت کرتے ہوئے °وللہ ما فی السموت ومافی الارض من دابۃ ولملئکۃ "وھم لا یستکبرون" کی جگہ "وھم لا یسجدون" پڑھ دیا تو اس سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں ۔ جبکہ اس آیت سے پہلے اتنی آیتیں پڑھ لی تھی جس سے نماز جائز ہو جائے ۔
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
صورتِ مسئولہ میں نماز درست نہیں ہوئی ہے، دوبارہ نماز پڑھی جائے.
وإن تغیر المعنی بأن قرأ : {إن الأبرار لفي جحیم ، وإن الفجار لفي نعیم} ، أو قرأ : {إن الذین آمنوا وعملوا الصلحت أولئک ہم شرّ البریۃ} ، أو قرأ : {وجوہ یومئذ علیہا غبرۃ ، أولئک ہم المؤمنون حقًّا} ، تفسد صلاتہ ، لأنہ أخبر بخلاف ما أخبر اللہ تعالی بہ ، وقال بعضہم : لا تفسد صلاتہ لعموم البلویٰ ، والأول أصح ۔
(فتاوی قاضی خان : ۱/۶۸)
فتاوی رحیمیہ جلد ٥/ ٩٢ دارالاشاعت کراچی ، المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ٣/ ٨٧ اکل کوا مہاراشٹر ، فتاوی قاسمیہ جلد ٧/ ٢٧٩ اشرفیہ دیوبند..
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
17/ربیع الثانی 1445ھ 02/نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی*
17/ربیع الثانی 1445ھ 02/نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد ریحان قاسمی*
17/ربیع الثانی 1445ھ 02/نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری*
18/ربیع الثانی 1445ھ 03/نومبر 2023ء
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎