دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 26, 2025 at 12:12 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_العدۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451639* )📚 عنوان:- *دورانِ عدت سفید لباس پہننا ہی ضروری ہے ؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      مفتی صاحب میری والدہ محترمہ ابھی عدت میں ہیں تو کیا ان کے لیے دوران عدت سفید لباس پہننا ہی ضروری ہے ؟ اگر ضروری ہے تو ابھی سفید کپڑا دستیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسرے رنگ کے کپڑے پہن سکتی ہیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* واضح رہے کہ عدت میں سفید لباس ہی پہننا ضروری نہیں ، دوسرے رنگ کے لباس بھی معتدة پہن سکتی ہے؛ البتہ خوشنما اور بھڑک دار کپڑوں کے پہننے سے احتراز کرے۔ اسی طرح نئے کپڑے پہننے سے بھی احتراز کرے۔ ولا بأس بأسود وأزرق ومعصفر خلق لا رائحۃ لہ۔ (الدر المختار) قال الشامي رحمہ اللّٰہ: وذکر الحلواني: أن المراد بالثیاب المذکورۃ الجدیدَ منہا، أما لو کان خَلِقًا لا تقع فیہ الزینۃ فلا بأس بہ۔ (الدر المختار مع الشامي ۲؍۶۷۱ کراچی) کتاب النوازل جلد ١٠/ ٢٢٣ جاوید دیوبند، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 86182 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 17/ربیع الثانی 1445ھ. 02/نومبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی نفس قاسمی* 17/ربیع الثانی 1445ھ. 02/نومبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی* 17/ربیع الثانی 1445ھ. 02/نومبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments