
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 26, 2025 at 12:13 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_ما_یفسد_و_ما_لا_یفسد 📖
📚سوال نمبر: ( *14451640* )📚
عنوان:- *نمازی کا ہر رکعت میں قمیص درست کرنا*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : نماز میں رکوع میں جاتے ہوئے وغیرہ نمازی اپنے قمیض کو ہر رکعت میں درست کرسکتا ہے؟
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
رکوع میں جانے کے وقت یا رکوع سے اٹھنے کے بعد قمیص کو درست کرنا ،بلا ضرورت وبلا عملِ کثیر ہو تو مکروہ تحریمی ہے ، اور ضرورۃً ہو توبلا کراہت جائز ہے ، اور اگر عملِ کثیر سے ہوتو مفسدِ صلوٰۃ ہے ۔
في ’’ التنویر وشرحہ مع الشامیۃ ‘‘ : (و)کُرہ (کفُہ) أي رفعُہ ، ولو لتراب کمشمر کمّ أو ذیل (وعبثُہ بہ) أي بثوبہ (وبجسدہ) للنہي إلا لحاجۃ ۔ التنویر وشرحہ ۔ وفي الشامیۃ : قولہ : (وعبثُہ) ہو فعلٌ لغرض غیر صحیح ، قال في النہایۃ : وحاصلہ أن کل عمل ہو مفیدٌ للمصلي فلا بأس بہ ۔ أصلہ ما روي أن النبي ﷺ عرق في صلاتہ فسلت العرق عن جبینہ أي مسحہ لأنہ کان مفیدًا کي لا تبقي صورۃ ، فأما ما لیس بمفید فہو العبث اہـ ۔ قولہ : (للنہي) وہو ما أخرجہ القضاعي عنہ ﷺ : ’’ إن اللہ کرہ لکم ثلاثاً : العبث في الصلاۃ ، والرفث في الصیام ، والضحک في المقابر ‘‘ ۔ وہي کراہۃ تحریم کما في البحر۔ (۲/۴۰۶ ، ۴۰۷ ، کتاب الصلاۃ ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا ، مطلب : في الکراہۃ التحریمیۃ والتنزیہیۃ)
و في ’’ الشامیۃ ‘‘ : قولہ : إلا لحاجۃٍ کحَکِّ بدنہ لشيء أکلہ وأضرَّہ ، وسلت عرق یؤلمہ ، ویشغل قلبہ ، وہذا لو بدون عمل کثیر ۔ قال في الفیض : الحَکُّ بِیَدٍ واحدۃٍ في رکنٍ ثلاث مراۃٍ یفسد الصلاۃَ إن رفع یدہ کل مرۃ اہـ ۔ (مستفاد از المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ١/ ٥٣ اکل کوا مہاراشٹر ،فتاوی قاسمیہ جلد ٧/ ٣٧٦ اشرفیہ دیوبند ، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 606253)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
19/ربیع الثانی 1445ھ 04/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی*
19/ربیع الثانی 1445ھ 04/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری*
20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی*
20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎