دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 27, 2025 at 01:40 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الزکوۃ ؛ #باب_النصاب 📖 📚سوال نمبر: ( *14451643* )📚 عنوان:- *بارہ گرام سونے کی کتنی زکوۃ نکالیں؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :       مفتی صاحب ہمارے پاس بارہ گرام سونے ہیں کتنی زکوۃ نکالیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* یہ اصولی طور پر ذہن میں رکھیں کہ اگر کسی کے پاس زکوة کا نصاب 7.5 تولہ یعنی 87.5 گرام سونا یا 52.5 تولہ یعنی 612 گرام چاندی ہے اگر ایک یا دونوں چیزیں مذکورہ مقدار میں آپ کے پاس ہوں یا دونوں چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں ہوں جن کی قیمت 612/ گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہو جائے۔ یا تجارت کا سامان 612/ گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہو جائے یا نقد روپئے 612/ گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہو یا سونا، چاندی، تجارت کا سامان، نقد روپئے یہ سب ملاکر 612/ گرام چاندی کے برابر ہو جائے تو آپ صاحب نصاب ہیں ایک سال گذر جانے پر ان کی زکوٰة ادا کرنا آپ کے ذمہ لازم ہوگا۔۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے پاس مذکورہ سونا کے علاوہ اتنا سونا یا چاندی ہوں کہ ایک یا دونوں ملا کر نصاب تک پہنچ جائیں یا اس کی مالیت کے برابر نقدی یا سامانِ تجارت ہو ، یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر بنتی ہو تو آپ پر سال پورا ہونے پر قابلِ زکات مال کی ڈھائی فیصد زکات ادا کرنا لازم ہے واضح ہوکہ زکات کا مدارصرف ساڑھے سات تولہ سونے پراس وقت ہے کہ جب کسی اور جنس میں سے کچھ پاس نہ ہو، لیکن اگر سونے کے ساتھ ساتھ کچھ اور مالیت بھی ہےتوپھرزکات کی فرضیت کا مدار ساڑھے باون تولہ چاندی پرہوگا۔ عن علي عن النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- قال: فإذا کانت لک مائتا درہمٍ وحال علیہا الحول ففیہا خمسة دراہم ولیس علیک شيء یعنی في الذہب حتی تکون لک عشرون دینارًا فإذا کانت لک عشرون دینارًا وحال علیہا الحول ففیہا نصف دینارٍ فما زاد فبحساب ذلک․ (ابوداوٴد: ۱/۲۲۱، باب في زکاة السائمة) وہي واجبة علی المالک لمقدار النصاب․․․ ولا یعتبر فیہ وصف النماء (عالمگیري: ۱/۲۵۳، الباب الثامن في صدقة الفطر مطبوعہ اتحاد دیوبند) فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 47266 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی* 21/ربیع الثانی 1445ھ 06/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 21/ربیع الثانی 1445ھ 06/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments