دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 27, 2025 at 01:41 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الصلوۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451644* )📚 عنوان:- *مسبوق کا بقیہ رکعات کے لئے تکبیر کہتے ہوئے کھڑا ہونا* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسبوق اپنی مابقیہ رکعتیں پوری کرنے کے لئے   تکبیر کہتے ہوئے کھڑا ہوگا یا بغیر تکبیر کہے  ؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* واضح رہے کہ نماز میں ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوتے وقت تکبیر کہنا سنت ہے، سوائے رکوع سے اٹھتے وقت، کہ وہاں پر تسمیع یعنی "سمع الله لمن حمده" کہنا سنت ہے۔ لہذاصورت مسئولہ کے مطابق مسبوق اپنی نماز کی باقی رکعتیں پوری کرنے کے لیے تکبیر کہتے ہوئے کھڑا ہوگا۔ عن عبد الله بن مسعودؓ قال:" كان رسول اللهﷺ يكبر في كل خفض و رفع و قيام و قعود".(جامع الترمذي،أبواب الصلوة، باب ماجاء في التكبير عند الركوع و السجود، ج:1،ص:163) و ثاني عشرها: التكبيرات التي يؤتى بها في خلال الصلوة عند الركوع و السجود و الرفع منه و النهوض من السجود و القعود إلى القيام. (غنية المستملي في شرح منية المصلی ، سنن الصلوة،ص:331) لأنه فيما يقضى بمنزلة المفرد (بدائع الصنائع ج 1 ص : ۱۷۵). آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد ٣/ ٥٢٦ مکتبہ لدھیانوی فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی* 20/ربیع الثانی 1445ھ 05/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments