
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 27, 2025 at 01:42 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_الوتر 📖
📚سوال نمبر: ( *14451646* )📚
عنوان:- *وتر میں دعائے قنوت کی جگہ سورۂ اخلاص پڑھنا*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب اس مسلے کے بارے میں کہ وتر کی تیسری رکعت میں اگرکسی کو دعاے قنوت یاد نہ ہو تو وہ اسکی جگہ پر ۳ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ سکتا ہے؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
واضح رہے کہ وتر میں دعائے قنوت پڑھنا سنت ہے تاہم اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہوتو فقہاے کرام لکھتے ہیں کہ وہ اس کی جگہ کوئی اور مسنون دعا جیسے"اللهم ربنا آتنا" يا"اللهم اغفر لي" تین مرتبہ پڑھ سکتا ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو اور وہ دعائے قنوت کی جگہ سورۃ اخلاص پڑھ لےتو اس کی نماز ہو جائے گی اور دوبارہ اس پر نماز کا اعادہ نہیں ہے۔
وليس في القنوت دعاء مؤقت. كذا في التبيين والأولى أن يقرأ " اللهم إنا نستعينك " ويقرأ بعده " اللهم اهدنا فيمن هديت " ومن لم يحسن القنوت يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ البقرة: 201 كذا في المحيط أو يقول: اللهم اغفر لنا ويكرر ذلك ثلاثا.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلوة،الباب الثامن في صلوة الوتر،ج:1،ص:111)
وفي مقدمة العزنوية:إن كان لا يحسن القنوت يقرأ ثلاث مرات قل هو الله أحد أو ثلاث مرات اللهم اغفرلنا.(السعاية في كشف ما في شرح الوقاية، كتاب الصلوة،باب صفة الصلوة،ج:2،ص:139)
فتاوی دارالعلوم زکریا جلد ٢/ ٣٦٥ زمزم پبلشز کراچی ، فتاوی محمودیہ جلد ٧/ ١٦٦ ڈابھیل.
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
21/ربیع الثانی 1445ھ 06/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی*
22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری*
22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎