دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 27, 2025 at 01:43 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ؛ #باب_ما_یتعلق_بالشعر 📖 📚سوال نمبر: ( *14451647* )📚 عنوان:- *عیدین کے موقع پر مردوں اور بچوں کا مہندی لگانا کیسا ہے؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      عید کے موقع پر اکثر مرد حضرات مہندی لگاتے ہیں اس کا حکم کیا ہے اور نابالغ بچوں کو مہندی لگاتے ہیں تو نابالغ بچوں کو مہندی لگانا کیسا ہے؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* مرد خواہ بالغ ہوں یا نابالغ، چھوٹے ہوں یا بڑے، اُن کے لئے ہاتھوں، پیروں میں مہندی لگانا جائز نہیں، ہاں مرد کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں پر مہندی لگانا شرعاً جائز ہے ۔ عن قتادۃ قلت لأنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ ہل خضب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم؟ قال: لم یبلغ ذٰلک إنما کان في صدغیہ؛ ولٰکن أبوبکر خضب بالحناء والکتم۔ (شمائل الترمذي ص: ۴) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ قال: رأیت شعر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مخضوبًا۔ (شمائل الترمذي ص: ۴) قال النووي: المختار أنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صنع في وقت وترک في معظم الأوقات، فأخبر کل بما رأی وہو صادق وہٰذا التاویل للجمع بین الأحادیث۔ (حاشیۃ شمائل الترمذي ص: ۴) و في ’’ الدر المختار مع الشامیۃ ‘‘: یستحب للرجل خضاب شعرہ ولحیتہ، ’’در مختار‘‘، قولہ: (خضاب شعرہ ولحیتہ) لا یدیہ ورجلیہ فإنہ مکروہ للتشبہ بالنساء۔ (۹/۵۱۸، کتاب الحظر والإباحۃ ، فصل في البیع) في ’’مرقاۃ المفاتیح‘‘: وأما خضب الیدین والرجلین فیستحب في حق النساء ویحرم في حق الرجال إلا للتداوي ۔ (۸/۲۹۴ ، کتاب اللباس والزینۃ ، باب الترجل) ولا ینبغي أن یخضب یدی الصبي الذکر ورجلہ إلا عند الحاجۃ، ویجوز ذٰلک للنساء۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب العشرون ۵؍۳۵۹ زکریا، شامي ۹؍۶۰۵ زکریا) کتاب النوازل جلد ١٥/ ٤٧٩ + ٥٢٩ جاوید دیوبند، المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ٢/ ٤٥ اکل کوا مہاراشٹر ، و فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 23927 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 22/ربیع الثانی 1445ھ 07/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments