دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 27, 2025 at 01:46 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_العدۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451650* )📚 عنوان:- *عدتِ وفات کی مدت کب سے کب تک؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      محترم مفتی صاحب اگر کسی عورت کی عدتِ وفات ظہر کے وقت شروع ہوئی تو کیا آئندہ ظہر کے وقت ہی عدت پوری ہوگی؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* صورتِ مسئولہ میں اگر معتدہ حاملہ نہ ہو تو جس دن معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوا اس دن سے لےکر جب 130 دن پورے ہوں اس دن کے ظہر تک مدتِ عدت رہے گی اور اگر حاملہ ہو تو عدت وضع حمل پر پوری ہوگی۔ قال اللہ تعالیٰ: وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَعَشْرًا۔ البقرۃ: ۲۳۴ ومبدء العدۃ بعد الطلاق وبعد الموت علی الفور۔ (شامی، کتاب الطلاق، باب العدۃ کراچی ۳/۵۲۰، زکریا ۵/۲۰۲، ہندیہ زکریا قدیم ۱/۵۳۱، جدید ۱/۵۸۴، ہدایہ، اشرفی دیوبند ۲/۴۲۵) فی الهندية : "ابتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق، وفي الوفاة عقيب الوفاة، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها، كذا في الهداية".(ج1، ص 532، دارالفکر، بیروت) وإن اتفق فی وسط الشہر فعند الإمام یعتبر بالأیام فتعتد فی الطلاق بتسعین یوما، وفی الوفاۃ بمأۃ و ثلاثین۔ (شامی، کتاب الطلاق، باب العدۃ قبیل مطلب فی عدۃ زوجۃ الصغیر کراچی ۳/۵۰۹، زکریا ۵/۱۸۷، ہندیہ زکریا قدیم ۱/۵۲۷، جدید ۱/۵۸۰، بدائع کراچی ۳/۱۹۶، زکریا ۳/۳۱۰، المحیط البرہانی المجلس العلمی بیروت ۵/۲۲۸، رقم: ۵۶۵۹، تاتارخانیۃ زکریا ۵/۲۳۱، رقم: ۷۷۳۰) فی الدر المختار و حاشية ابن عابدين : "(و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها)۔"(كتاب الطلاق، باب العدة: 3 /511، ط: سعید) فتاوی قاسمیہ جلد ١٦/ ٥٤٦ اشرفیہ دیوبند ، فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 24/ربیع الثانی 1445ھ 09/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی* 24/ربیع الثانی 1445ھ 09/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments