دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 28, 2025 at 02:24 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_سجود_السہو 📖 📚سوال نمبر: ( *14451653* )📚 عنوان:- *چار رکعت پر قعدہ کرکے بھولے سے پانچویں کے ساتھ چھ رکعت پوری کرلی؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      محترم مفتی صاحب ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے وہ یہ ہے کہ امام صاحب نے عصر کی نماز پانچ رکعت پڑھا دی تو اس صورت میں نماز فاسد ہوگی؟ اسی طرح اگر امام صاحب پانچ رکعت کے ساتھ چھٹی رکعت ملا لی تو اس صورت میں نماز فاسد ہو گی یا نہیں؟ پوری تفصیل کے ساتھ جواب دیں آپ کا مشکور رہوں گا انشاءاللہ دلیل کے ساتھ جواب دیں مستفتی : نام محمد جعفر بانکا بہار ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* صورتِ مسئولہ میں امام صاحب نے قعدہ اخیرہ کیے بغیر جب چوتھی رکعت کے ساتھ پانچویں رکعت بھی ملالی ہے، اس لئے اب حکم یہ ہے کہ چھٹی رکعت بھی ملالے اور سجدۂ سہو کرکے سلام پھیردے، یہ پوری نماز نفل ہوجائے گی، فرض دوبارہ پڑھنی ہوگی۔ ہاں اگر چار رکعت پر قعدہ کرکے مزید دور رکعت ملائی ہے، تو چار رکعت فرض ہوگئی، اور دو رکعت نفل تاہم اس میں سجدۂ سہو ضروری ہے، اگر سجدۂ سہو نہ کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ عن قتادۃ في رجل صلی الظہر خمساً قال: یزید إلیہا رکعۃ فتکون صلاۃ الظہر ورکعتین بعدہا تطوعاً۔ (مصنف عبد الرزاق / باب الرجل یصلي الظہر أو العصر خمساً ۲؍۳۰۳ رقم: ۳۴۶۰) وإن قعد الأخیرۃ ثم قام عاد وسلم من غیر إعادۃ التشہد وسجد للسہو۔ (نور الإیضاح علی الطحطاوي ۴۶۹ زکریا، مراقي الفلاح ۴۷۰، کذا في الشامي ۲؍۸۷، البحر الرائق ۲؍۱۸۴) ( مستفاد از کتاب النوازل ٣/ ٦٤٨ جاوید دیوبند) وإن سہی عن القعدۃ الأخیرۃ حتی قام إلی الخامسۃ - إلی قولہ - وإن قید الخامسۃ بسجدۃ بطل فرضہ - إلی قولہ - وتحولت صلاتہ نفلاً … فیضم إلیہا رکعۃ سادسۃ۔ (ہدایۃ باب سجود السہو ۱؍۱۵۹، درمختار مع الشامي ۲؍۵۵۱ زکریا، ۲؍۸۵-۸۷ کراچی، البحر الرائق ۲؍۱۸۲-۱۸۲، تبیین الحقائق ۱؍۴۸۰-۴۸۱) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 26/ربیع الثانی 1445ھ 11/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : عبدالباری قاسمی، صدرالمدرسین مدرسہ حزب المسلمین پوناس سونتھا کوچادھامن کشن گنج* 26/ربیع الثانی 1445ھ 11/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 26/ربیع الثانی 1445ھ 11/ نومبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری* 27/ربیع الثانی 1445ھ 12/ نومبر 2023ء 🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Comments