
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 28, 2025 at 02:25 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_الإمامۃ 📖
📚سوال نمبر: ( *14451654* )📚
عنوان:- *امامت کی غرض سے تبدیلئ مسلک کا حکم:*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ ایک عالم صاحب اپنے گاؤں میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید میں نماز پڑھتے اور پڑھاتے ہیں اور جب وہ ایک شہر پہنچتے ہیں تو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک پر امامت کرتے ہیں... تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
کسی کے لئے بھی عارضی طور پر مذہب و مسلک بدلنا جائز نہیں ہے، ہاں اگر کوئی عالم درجۂ اجتہاد کو پہنچا ہوا ہے اور مسائل شرعیہ کو قرآن وحدیث سے استنباط کرکے صحیح طریقہ پر پہنچنے پر قادر بھی ہے، تو وہ کلی طور پر اپنا مذہب بدل کر دوسرے مذہب کو اختیار کرسکتا ہے، جیسا کہ امام طحاویؒ نے مذہب شافعی کو بدل کر حنفیت کو اختیار کر لیا تھا، اس زمانے میں بھی اگر کسی کو امام طحاویؒ کا درجہ حاصل ہوجائے تو کلی طور پر اپنے اجتہاد کے ذریعہ سے دوسرے کے مذہب کو اختیار کرسکتا ہے نہ کہ عارضی طور پر.(مستفاد: اعلاء السنن، کراچی ۲/ ۶۴، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲۰/ ۸۴)
لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر غیر مجتہد حنفی نے وقتی طور پر حصولِ مال و زر کے لئے شافعیت اختیار کرکے امامت کی ہے اور شافعیت کے ایسے افعال بھی اختیار کئے، جن سے حنفی کے نزدیک نماز نہیں ہوتی ہے، تو جتنی نمازیں پڑھی ہیں، سب کا اعادہ واجب ہوگا۔
إن الحکم الملفق باطل بالإجماع، وأن الرجوع عن التقلید بعد العمل باطل اتفاقا۔ (در مختار، مقدمۃ مطلب: في حکم التقلید والرجوع عنہ، زکریا ۱/ ۱۷۷، کراچی ۱/ ۷۵)
وقالوا: المنتقل من مذہب إلی مذہب باجتہاد وبرہان آثم یستوجب التعزیر فبلا اجتہاد وبرہان أولی۔ (فتح القدیر، کتاب أدب القاضي، مکتبہ زکریا ۷/ ۲۳۸، دارالفکر ۷/ ۲۵۷، کوئٹہ ۶/ ۳۶۰، البحر الرائق، کتاب القضاء، قبیل فصل في المفتي، کوئٹہ ۶/ ۲۶۶، زکریا ۶/ ۴۴۷، خلاصۃ التحقیق في بیان حکم التقلید والتلفیق/ ۲۳)فتاوی قاسمیہ ٢/ ٢٧٣ اشرفیہ دیوبند.
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
29/ربیع الثانی 1445ھ مطابق 14/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی*
29/ربیع الثانی 1445ھ مطابق 14/ نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : عبدالباری قاسمی. صدرالمدرسین مدرسہ حزب المسلمین پوناس سونتھا کوچادھامن کشن گنج*
29/ربیع الثانی 1445ھ مطابق 14/ نومبر 2023ء
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎