
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 28, 2025 at 11:17 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_النجاسۃ 📖
📚سوال نمبر: ( *14451657* )📚
عنوان:- *رومالی بھیگی ہونے کے وقت ہوا نکلے تو اس سے کپڑا نجس ہوگا؟*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : دین کی باتیں( از حکیم الامت حضرت علامہ مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمۃ صفحہ ٦٦ مکتبہ دینی بک ڈپو دہلی) میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ : "رومالی بھیگی ہونے کے وقت ہوا نکلے تو اس سے کپڑا نجس نہیں ہوا" ... براہِ کرم اس مسئلہ کو سیدھے سادھے لفظوں میں سمجھا دیں مفتی صاحب!
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
رومالی در اصل وہ کپڑا ہے جو مرد کے پائجامہ میں دُبُر، ذَکَر اور دونوں رانوں کے مابین الگ سے لگایا جاتا ہے تاکہ اٹھنے اور بیٹھنے کے وقت پائجامہ پھٹ نہ جائے لہٰذا پائجامہ کا رومالی والا حصہ اگر گیلا ہو اور ہوا خارج ہوجائے تو پائجامہ ناپاک نہیں ہوگا...اور یہ مسئلہ حضرت علامہ اشرف علی تھانوی علیہ الرحمۃ کی المختصر فی الفقہ الحنفی میں بھی موجود ہے..
في رد المحتار ٥٨٣/١ استنجى بالماء و خرج منه ريح، لا ينجس عند عامة المشايخ وهو الأصح، وكذا اذا كان سراويله مبتلا..
لو أصابت الريح الخارجة من الدبر ثوبًا مبتلا: لا ينجس الثوب... المختصر فی الفقہ الحنفی ٧٦ مکتبۃ البشری
بہشتی زیور٢/ ١٨٨ مکتبۃ البشری
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
30/ربیع الثانی 1445ھ مطابق 15/نومبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری*
30/ربیع الثانی 1445ھ مطابق 15/نومبر 2023ء
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎