
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 30, 2025 at 11:37 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الشتی 📖
📚سوال نمبر: ( *14451661* )📚
عنوان:- *مفتی محمد فاروق ابن مولانا یعقوب الحبیبی صاحب کون ہیں؟*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : مفتی منور صاحب ایک مسئلہ درپیش ہے
ہم کئی سارے علماءِ کرام و مفتیانِ عظام آپس میں بات کر رہے تھے کہ دورانِ گفتگو آپ کے مسائل سے متعلق بھی بات ہوئی .. اس میں ایک بات یہ بھی پیش آئی کہ آپ کے مسائل میں کئی سارے مفتیانِ کرام کی تصحیح دیکھتے ہیں حالیہ کوئی بھی مسئلہ تصحیح بغیر نہیں آتا لیکن ان تصحیح کرنے والوں میں فاروق بن یعقوب الحبیبی کا نام آتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ یہ کون ہیں؟ اور مفتی ہیں؟ اگر ہیں تو فراغت کہاں سے ہیں؟ الحبیبی کہاں کا لقب ہے؟ اگر نہیں تو کیا آپ کے مسائل کی تصحیح کرنے والے غیر مفتی بھی ہیں؟ اگر بات ایسی ہی ہے تو پھر آپ کے مسائل کا اعتبار نہیں ہوگا.... کیونکہ فاروق صاحب کو ہم نہیں جانتے ہیں اگر یہ واقعی طور پر مفتی ہوتے تو ہمیں بھی علم ہوتا......
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
سائلِ محترم! مذکورہ سوال کے جواب سے پہلے کچھ باتیں ہمارے ذہن میں آرہی ہیں کہ کیا دنیا کے سارے مفتیان کرام کو آپ جانتے ہیں؟ ہمارے مسائل کی تصحیح کرنے والے تمام مفتیانِ عظام سے آپ واقف ہیں؟ اگر نہیں تو پھر مفتی محمد فاروق بن مولانا یعقوب صاحب کی تخصیص کیوں؟. جو مفتیانِ کرام ہمارے مسائل کی تصحیح کرتے ہیں تو ان سے واقفیت آپ کو ضروری ہے یا ہمیں؟
رہی بات حضرت حافظ و قاری، مولانا و مفتی محمد فاروق ابن مولانا یعقوب صاحب مد ظلہ العالی کی تو حضرت جید حافظ، قاری، مولانا اور مفتی بھی ہیں حضرت اپنے زمانۂ طالب علمی سے ہی بہت محنتی اور ذہین ہونے کے ساتھ بے مثال ہیں غالباً تمام درجات کی کتابوں میں بھی اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل ہے ، حسن اخلاق اور زہد و تقوی کے زیور سے آراستہ، اساتذہ سے دلی اور روحانی وابستہ بھی مضبوط ہیں ایک جید عالم دین اور مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی حد درجہ پکڑ و گرفت ہے الغرض: حضرت کی علمی لیاقت و صلاحیت بے مثال ہے....
حضرت کا علمی سفر اس طرح رہا ہے کہ حضرت نے حفظ قرآن مجید: مدرسہ ھدایت الاسلام ٹونک خورد دیواس ایم پی میں مکمل کیا اور درجاتِ عالمیت کی تکمیل: مدرسہ اسلامیہ وقف صوفی باغ سورت گجرات سے اور إفتاء اور انگلش کی تکمیل: جامعۃ الہدایہ جے پور سے کی ہے اور مسلسلات فی الحديث کی اجازت شیخ محمد عبد الرحیم مجددی مد ظلہ العالی سے حاصل ہے بقیہ حضرت ہی سے روایۃً صحاح ستہ کی بھی اجازت حاصل ہے، حضرت کے پاس اس علمی سفر کی تمام اسناد بھی موجود و محفوظ ہیں...
اور حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد طاہر صاحب سورتی شیخ الحدیث و مفتی مدرسہ اسلامیہ وقف صوفی باغ سورت گجرات سے بیعت بھی ہیں..
اور حضرت علامہ و مولانا، مفتی ذاکر صاحب مد ظلہ العالی ، مفتی جامعۃ الھدایہ جےپور ، حضرت کے مشیر ہیں...
اور حبیب حضرت کے دادا کا نام ہے اسی کی جانب نسبت کرتے ہوئے الحبیبی اپنے نام کے ساتھ کبھی کبھار لگا دیتے تھے لیکن اب حضرت نے الحبیبی لگانا چھوڑدیا ہے..
بقیہ ہمارے یہاں کسی کو بھی اس طرح کی نکتہ چینی کرنے کی قطعاً اجازت نہیں.. آپ کو بھی ایسا سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں.. آئندہ اس سے وجوبی اور لازمی طور پر اجتناب کریں...
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
06/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 21/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : مفتی فاروق ابن مولانا یعقوب..*
06/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 21/ نومبر 2023ء ۔
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎