
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 30, 2025 at 11:41 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_البدعات_و_الرسوم 📖
📚سوال نمبر: ( *14451665* )📚
عنوان:- *ولیمہ سے ایک دو دن پہلے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کرنا:*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : حضرت مفتی صاحب ہمارے علاقے میں شادی سے ایک دن قبل نیاز کے نام سے میلاد کرتے ہیں اور پورے گاؤں کے لوگوں کو بلاکر کچھ قرآن پاک تلاوت اور دین کی بات کرکے پھر سب لوگ مل کر شادی کیلئے خیر وبرکت کی دعا کرتے ہیں اور اس کو لوگ ضروری سمجھنے لگے ہیں اور علماء طبقہ بھی شوق سے شرکت کرتے ہیں اور آنگن میں بیٹھ کر تمام غیر محرم کے بیچ خوب دین کی بات کرتے ہیں کیا شرعا اس طرح میلاد کے نام پر دین کی بات غیر محرم مستورات کے بیچ اورنیاز ومیلاد سمجھ کرنا درست ہے اور علماء کو شرکت کرنا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
فتاوی دارالعلوم دیوبند میں لکھا ہے کہ شادی سے ایک دن قبل مذکورہ طریقے کا اجتماع کرنا اور اس کو ضروری سمجھنا محض ایک رسم اور بدعت ہے، قرآن و حدیث اور دینِ اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے.
اسی طرح میلاد کے نام پر غیر محرموں کے مابین بلا پردہ دین کی باتیں کرنا اور اس جیسی مجلس میں شرکت کرنا بھی ناجائز ہے اس قسم کے اجتماع کو ختم کرنا چاہیئے اور اس میں شرکت سے کلیۃً اجتناب کرنا چاہیے
قال النووی رحمۃ اللہ علیہ : البدعۃ کل شیئ عمل علی مثال غیر سبق، و فی الشرع : إحداث ما لم یکن فی عہد رسول اللہ صلی علیہ وسلم.. ( مرقاۃ المفاتيح، کتاب الإیمان باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ ١/ ٢٢٣ الکتب العلمیۃ بیروت ،
فإنا نجیز الکلام مع النساء للاجانب و محاورتہن عند الحاجۃ إلی ذلک إلخ (شامی باب شروط الصلاۃَ ( ٢/ ٨٩ زکریا دیوبند)
دعی الی ولیمۃ و ثمہ لعب او غناء......... و ان علم أولا باللعب لا یحضر اصلًا إلخ ( شامی ١/ ٥٠١- ٥٠٢ زکریا دیوبند) ( فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 619442)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
09/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 24/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : مبین احمد اشرفی*
09/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 24/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری*
09/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 24/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی*
10/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 25/ نومبر 2023ء ۔
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎