
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 30, 2025 at 11:43 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الوقف ؛ #باب_المساجد 📖
📚سوال نمبر: ( *14451668* )📚
عنوان:- *مسجد کے لیے وقف شدہ بکری کو کتَّا کاٹ لے تو ضمان کا حکم:*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : مفتی صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے؟
عرض یہ ہے کہ مسجد کے لیے وقف شدہ بکری کسی نے دودھ کی وجہ سے اپنے پاس رکھ لی پھر بکری ریوڑ میں تھی تو کتوں نے اس کو مار دیا اب کیا وہ شخص ضامن ہوگا؟ براہِ مہربانی راہنمائی فرمائیں، جزاكم الله خيرا
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
صورت مسئولہ میں شخص مذکور پر ضمان نہیں آئے گا کیونکہ بکری کی ہلاکت میں اس کی طرف سے کوئی تعدی نہیں پائی گئی.
فی الدر مع الرد(664/5): "أمانة) هذا حكمها مع وجوب الحفظ والأداء عند الطلب واستحباب قبولها (فلاتضمن بالهلاك) إلا إذا كانت الوديعة بأجر أشباه معزيا للزيلعي (مطلقًا) سواء أمكن التحرز أم لا، هلك معها شيء أم لا لحديث الدارقطني: «ليس على المستودع غير المغل ضمان»."
و فیہ ایضا(269/2): "و كذلك المتولي إذا كان في يده أوقاف مختلفة وخلط غلاتها ضمن." مستفاد از فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : : 144207200134
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
14/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 29/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی*
14/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 29/ نومبر 2023ء ۔
*الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری*
15/جمادی الأولی 1445ھ مطابق 20/ نومبر 2023ء ۔
🔎𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 𝒢𝓇ℴ𝓊𝓅🔍
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎