PTI NA-4 ( PK-8 / PK-9 / PK-10 )
PTI NA-4 ( PK-8 / PK-9 / PK-10 )
June 2, 2025 at 10:36 AM
[انگریزی سب ٹائٹلز - اردو بیان] اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی دوران ٹرائل کارکنان، وکلأ اور صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جوابات 26 مئی 2025 - میں کبھی ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، چاہے اپنی ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑے۔ - ہمارا بنیادی مقصد قانون کی حکمرانی قائم کرنا اور قانون شکنی کو ختم کرنا ہے۔ - جب سیاسی ظلم و جبر اور ناانصاف عدلیہ تمام دروازے بند کر دے، تو پرامن احتجاج ہمارا واحد راستہ ہوتا ہے۔ - میں پورے ملک میں ایک تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی میں سخت نظم و ضبط اور اندرونی انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ - پاکستان تحریک انصاف نو مئی کے واقعے کی ذمہ دار نہیں ہے؛ اصل قصورواروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی ہے۔ - میں سابق وزیر اعظم ہونے کے باوجود سخت قید کی حالت میں ہوں اور اپنے خاندان سے رابطہ اور بنیادی حقوق سے محروم ہوں۔ - میرے خاندان کو جھوٹے الزامات کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، اور مجھے ان سے صرف محدود ملاقاتیں کرنے دی جاتی ہیں۔ - حالیہ تبدیلیوں کے بعد عدلیہ غیر موثر اور جانبدار ہو چکی ہے۔ #releaseimrankhan #subtitledbypti

Comments