
Humayun Khan
May 25, 2025 at 05:40 PM
معاون خصوصی ہمایون خان کا ریسکیو 1122 سٹیشن گل آباد کا دورہ – تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، ہمایون خان نے تحصیل ادینزئی کے علاقے گل آباد میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا بغور معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ لی۔
ہمایون خان نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو بروقت ریسکیو خدمات مہیا کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 عوامی خدمت کا ایک اہم ادارہ ہے جو ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اس سٹیشن کا جلد مکمل ہونا علاقے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
❤️
👍
4