
The Revolution
May 16, 2025 at 04:45 PM
*پاکستانی جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کا استحصال: ایک خاموش المیہ*
پاکستان کی سرکاری جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کے اساتذہ کو شدید استحصال کا سامنا ہے۔ یہ اساتذہ، جو عموماً اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ہوتے ہیں، عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن انہیں نہ تو مستقل ملازمت دی جاتی ہے اور نہ ہی ان کے تجربے کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ ملک میں تعلیمی معیار کو بھی متاثر کرتی ہے۔
میرے نزدیک سب سے بڑا استحصال اساتذہ کی ناقدری ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو اپنے معماروں کو عزت نہ دے، وہ کبھی فکری طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو شعبہ جات میں اساتذہ کو وقعت دی جاتی ہے، نہ ہی ایڈمنسٹریشن ان کی بات سننے کو تیار ہوتی ہے، اور نہ ہی پوری جامعہ میں ان کی حیثیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ جب ایک استاد، جو قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف ہے، خود احساسِ محرومی کا شکار ہو، تو پھر تعلیم کا معیار، اداروں کی ساکھ اور طالب علموں کا مستقبل سب کچھ متاثر ہوتا ہے۔ اساتذہ کی عزت صرف تنخواہ یا عہدے سے نہیں ہوتی، بلکہ ان کے علم، تجربے اور خدمت کے اعتراف سے ہوتی ہے — جو بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں ناپید ہے۔
تفصیل کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلیک کریں۔
https://www.facebook.com/share/16HPJXzGxR/
👍
2