
سائنٹفک سلوشن اینڈ سروسز
May 20, 2025 at 05:18 PM
پاکستان میں آج کل ویاگرا بہت سستی مل رہی ہے لازمی کھانا شروع کریں
پاکستان میں پیاز ایک ایسی سبزی ہے جسے ہر کھانے میں ڈالا جاتا ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ پیاز کا اصل کام اور کھانے کا اصل طریقہ کسی کو پتہ ہی نہیں ہے۔ اللہ نے کھانے کی جو بھی چیزیں پیدا کی ہیں ان میں سے مرد حضرات کی جنسی طاقت کےلیے سب سے اہم سبزی پیاز ہے اور سب سے اہم پھل تربوز ہے جسے طب کی زبان میں قدرتی ویاگرا بھی کہتے ہیں۔
اور مجھے حیرت ہوتی ہے اتنی سستی پیاز اور سستے تربوز کے ہوتے ہوئے لوگ ڈاکٹروں اور حکیموں کے پیچھے کھجل ہورہے ہیں۔
میری مانیں تو ایک مہینہ روزانہ لگاتار دن میں کسی بھی وقت ایک یا دو کچا پیاز اور ایک تربوز لازمی کھائیں۔
اب یہ بھی جان لیں پیاز اور تربوز کرتے کیا ہیں۔
تربوز کا دوسرا نام ویاگرا ہے۔
قدرتی ویاگرا تربوز میں Citrulline نامی ایک امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں arginine میں تبدیل ہوتا ہے، اور یہ خون کی نالیوں کو پھیلانے (vasodilation) میں مدد دیتا ہے۔ اس سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے، اور عضلات کے پٹھوں میں طاقت آتی ہے۔
کیروٹین اور لائکوپین تربوز جسمانی خلیات اور غدود کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جس کا اثر جنسی ہارمونز پر ہوتا ہے۔
تربوز پانی، قدرتی شکر، وٹامنز (A، B6، C) اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم کو ٹھنڈک، توانائی اور نئی تازگی بخشتا ہے۔ یہ مردوں کے جنسی تھکن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تربوز کے بیج کو دھو کر سکھا لیں اور ہلکا بھون کر پیس لیں ایک چائے کا چمچ سفوف صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ لیں۔
پیاز۔
پیاز میں موجود فلیونوئڈز ( کوئرسیٹن) خون کی نالیوں کو کھولنے اور دورانِ خون کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
جو جنسی صحت کے لیے اہم ہے۔ پیاز کا استعمال مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون (جنسی ہارمون) کی سطح بڑھاتا ہے۔
پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور عمومی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جس کا اثر جنسی صحت پر بھی پڑتا ہے۔
پیاز کھانے کے چند دیگر طریقے۔
پیاز کو دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر تل کر نرم کر لیں۔ جب رنگ سنہری ہو جائے تو اسے اتار کر شہد ملا کر روزانہ نہار منہ یا رات سونے سے پہلے کم از کم 15 دن تک کھائیں۔
سفید پیاز کا عرق نکال کر شہد میں ملا لیں، پھر نیم گرم دودھ میں ڈال کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔
ایک پیاز، 3 جوے لہسن، ایک انچ ادرک، دو کپ پانی میں ابال کر شہد مکس کریں اور دن میں دو بار پی لیں۔
نوٹ۔ یہ سب فائدے مردوں کےلیے بتائے گئے ہیں لیکن حقیقت میں اس کا فائدہ عورتوں کو ہوتا ہے لہذا عورتوں کو چاہیے کہ اپنے فائدے کےلیے اپنے مردوں کو پیاز تربوز کھانے کی عادت ڈالیں۔
تو ایک مہینہ پابندی سے کھائیں اور پھر مہینے بعد نتیجے پر بات کرنے کےلیے ملتے ہیں۔

❤️
1