Karwan e Najia Pakistan Official
Karwan e Najia Pakistan Official
June 5, 2025 at 03:25 PM
چکوال: کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی کاروانِ ناجیہ کے روحانی مرکز میں حاضری، پیر معرفت حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی سے ملاقات، دینی خدمات کو خراج تحسین۔ چکوال (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے چکوال میں واقع عالمی روحانی جماعت "کاروانِ ناجیہ" کے مرکز و روحانی درسگاہ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے جماعت کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے پیر معرفت حضرت محمد ظفر منصور کی دینی و سماجی خدمات اور خاتمہ فرقہ واریت کی کوشش کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "پیر معرفت حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی جیسی روحانی شخصیات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی بدولت معاشرے میں اخوت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ مل رہا ہے۔" بعد ازاں کیپٹن صفدر نے روحانی درسگاہ میں زیر تعمیر جامع مسجد المنصور کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مسجد کے حسنِ تعمیر، فنِ نقش و نگار، اور تعمیراتی عمل میں شامل کاریگروں کی جذبہ ایمانی سے بھرپور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ مسجد روحانی جمال اور فنی کمال کا حسین امتزاج ہے۔ اس ملاقات کے موقع پر صاحبزادہ سرفراز منصور، صاحبزادہ حق نواز منصور، اور کاروان ناجیہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، جنہوں نے کیپٹن صفدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بعد از ملاقات آپ مدظلہ العالی نے مسلمانوں کی کامیابی اور ملک پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Image from Karwan e Najia Pakistan Official: چکوال: کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی کاروانِ ناجیہ کے روحانی مرکز میں حاضری،...
❤️ 👍 🙏 71

Comments