
Karwan e Najia Pakistan Official
1.6K subscribers
About Karwan e Najia Pakistan Official
سیرتِ رسول ﷺ سے مستفید ہونے کیلئے کاروانِ ناجیہ کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں شکریہ Karwan-e-Najia goals are the Eradication of Sectarianism, Unity of the Muslim Umma, Reformation of Character and Welfare of Humanity. https://whatsapp.com/channel/0029Va7vJeE4yltPlUZzfM3j
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

سیرت کا عاشق وفا جبکہ صورت کا عاشق آخر جفاء کرتا ہے۔ المنصور مدظلہ العالی


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا! *مضبوط مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور محبوب ہے۔ تاہم خیر تو دونوں ہی میں ہے۔* جو چیز تمہارے لیے فائدے مند ہو، اس کی حرص رکھو اور اللہ سے مدد مانگو اور عاجز نہ بنو۔ اگر تم پر کوئی مصیبت آ جائے، تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسا کر لیتا، تو ایسا ہو جاتا۔ بلکہ یہ کہو کہ یہ اللہ کی تقدیر ہے اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیوں کہ ”اگر“ شیطان کے عمل دخل کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔ { اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے - صحيح مسلم } عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ، خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ، وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ، احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ، وَاسْتَعِنْ بِاللهِ وَلَا تَعْجَزْ، وَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ، فَلَا تَقُلْ لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا، وَلَكِنْ قُلْ قَدَرُ اللهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ، فَإِنَّ (لَوْ) تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ». [صحيح] - [رواه مسلم]

خبر غم۔۔! ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھائی محمد طیب صاحب کے والد محترم بابا جی نذیر احمد قضائے الہٰی سے وفات پا چکے ہیں۔ اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار چک نمبر 361 گ ب۔ جامع مسجد نور مدینہ میں صبح 09 بجے ادا کی جائے گی۔ 03361489072

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ *اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں*

ارشاد نبوی ﷺ ہے! *دنیا کی محبت تمام گناہوں کا سرچشمہ ہے* > کتاب: آئینہءِ کردار(حُب دنیا ، 122) > مصنف: حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی ( بانی و سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروان ناجیہ *Follow WhatsApp Channel:* https://whatsapp.com/channel/0029Va7vJeE4yltPlUZzfM3j

> حضرت عبداللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے! *حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا* ▫️تم میں سے ہرشخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا، ▫️چنانچہ حاکم نگہبان ہے،اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ ▫️آدمی اپنے اہلِ خانہ پر نگہبان ہے،اس سے اس کے اہلِ خانہ کے بارے سوال کیا جائے گا۔ ▫️عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگہبان ہے،اس سے ا س کے بارے میں پوچھا جائے گا، ▫️خادم اپنے مالک کے مال میں نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں سوال ہو گا، ▫️آدمی اپنے والد کے مال میں نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا، ▫️الغرض تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اس سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا۔ > ( بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الجمعۃ فی القری والمدن، ۱ / ۳۰۹، الحدیث: ۸۹۳)

*طرز سخاوت رازِ شانِ عثمان پیدا کن* > { حضرت عثمان غنیؓ کی شان سخا سے سخاوت کا سلیقہ سیکھو } المنصور مدظلہ العالی


*طرز سخاوت رازِ شانِ عثمان پیدا کن* > { حضرت عثمان غنیؓ کی شان سخا سے سخاوت کا سلیقہ سیکھو } المنصور مدظلہ العالی


بروز قیامت جب ساری انسانیت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہو گی تو ہر انسان سے اُس کے عمل کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ جنہوں نے حضور اکرم ﷺ کی تابعداری میں زندگی بسر کی ہو گی اللہ تعالیٰ اُن پر رحمت فرمائے گا اور جنہوں نے حضور اکرم ﷺ کی اتباع ترک کر کے خود ساختہ طریقہ اپنایا ہو گا وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا شکار ہوں گے۔ *کتاب:* سفینۂ نجات { حضور نبی کریمﷺ نور، بشر یا رحمت ، 179 } *تصنیف:* حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی { بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروان ناجیہ } Follow *"Karwan e Najia official"* | WhatsApp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029Va7vJeE4yltPlUZzfM3j