
Karwan e Najia Pakistan Official
June 7, 2025 at 12:55 PM
چکوال: وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ چوہدری عامر یٰسین کی کاروانِ ناجیہ کے مرکز میں حاضری، ملک و ملت کے استحکام کے لیے خصوصی دعا
چکوال (نمائندہ خصوصی) — آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، شہری دفاع و ریسکیو، چوہدری عامر یٰسین نے چکوال میں واقع عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے مرکز و روحانی درسگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ، حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، قومی استحکام، کشمیر کے مسلمانوں کی موجودہ صورتحال، اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے خصوصی دعا فرمائی، جس میں پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی، کشمیری مسلمانوں کی آزادی و سکون، اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے دعائیں بھی کیں۔

❤️
👍
😂
68