
Karwan e Najia Pakistan Official
June 10, 2025 at 11:08 PM
یا رسول اللہ ﷺ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔۔!
*سوچ لو! کیا کہہ رہے ہو؟*
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عرض کیا :
یا رسول اللہ، اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سوچ لو! کیا کہہ رہے ہو؟
اس نے پھر عرض کیا : اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! (پھر) سوچ لو! کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے پھر عرض کیا : اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ اس نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تو مجھ سے محبت کرتا ہے تو فقر (کا سامنا کرنے) کے لیے تیار ہو جا کیوں کہ مجھ سے محبت کرنے والوں کی طرف فقر اس سے بھی زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے جتنی تیزی سے سیلاب اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے۔
عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مُغَفَّلٍ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، وَاﷲِ، إِنِّي لَاُحِبُّکَ. فَقَالَ : انْظُرْ مَاذَا تَقُوْلُ. قَالَ : وَاﷲِ، إِنِّي لَاُحِبُّکَ. فَقَالَ : انْظُرْ مَاذَا تَقُوْلُ. قَالَ : وَاﷲِ، إِنِّي لَاُحِبُّکَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ : إِنْ کُنْتَ تُحِبُّنِي فَاَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا، فَإِنَّ الْفَقْرَ اَسْرَعُ إِلٰی مَنْ يُحِبُّنِي مِنَ السَّيْلِ إِلٰی مُنْتَهَاهُ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.
{ أخرجه الترمذي في السنن، کتاب الزهد، باب ما جاء في فضل الفقر، 4 / 576، الرقم:2350، وابن حبان في الصحيح، 7 / 185، الرقم : 2922، والروياني في المسند، 2 / 88، الرقم : 872، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 173، الرقم : 1471، والهيثمي في موارد الظمآن، 1 / 620، الرقم : 2505}
اسے امام ترمذی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے۔
❤️
26