
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
June 2, 2025 at 07:04 AM
امام رجب الحنبلی (رحمه الله) فرماتے ہیں:
”جو میدان عرفہ پر نہیں رُک سکتا، وہ اللہ کی قائم کردہ حدود پر رک جائے۔۔ اور جو مزدلفہ میں رات نہیں گزار سکتا، وہ اللہ کے نزدیک آنے اور اس کا قرب پانے کے لیے اس کی اطاعت میں رات گزارے۔۔اور جو منیٰ پر قربانی نہیں کر سکتا اسے چاہیے کہ اپنی خواہشات کو قربان کر دے تا کہ وہ اس کے ذریعے اپنے مقصد حیات کو پا سکے۔ اور جو خانہ کعبہ تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ وہ دور ہے، تو پھر کعبہ کے رب کی طرف لپکے، کہ بے شک وہ تو اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔“
📚 لطائف المعارف
❤️
♥
🫀
👍
💖
😢
🥹
24