قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
June 11, 2025 at 03:01 AM
قرآن ہر انسان سمجھ سکتا ہے ۔ قرآن ہر انسان پڑھ سکتا ہے ۔ قرآن کے معجزے کی زندگی میں آنے والی مشکلات سے لڑنے کی قوت دیتے ہیں ۔ آپ اگر زندگی کے کسی ڈارک فیز میں کھڑے ہیں تو قرآن آپ کو اُس ڈارک فیز سے نکلنے کے لیے آپ کو روشنی کا راستہ دکھائے گا اگر آپ احساس کمتری کا شکار ہیں تو قرآن آپ کو خود اعتماد بنائے گا، اور آپ کو یہ سکھائے گا کہ جتنا آپ کے پاس ہے اتنا کافی ہے ۔ اگر آپ کوئی گناہ نہیں چھوڑ پا رہے ہیں، اور بار بار وہی گناہ آپ سے سرزد ہو رہا ہے، تو قرآن آپ کو اُس گناہ کو چھوڑنے کی ٹپس بتائے گا ۔ اگر آپ کو لوگوں سے اور دنیا سے ڈر لگتا ہے تو قرآن آپ کو نڈر بنائے گا ۔ اگر آپ کو وسوسے ستاتے ہیں تو قرآن آپ کو توکل رکھنا سکھائے گا ۔ اگر آپ کو ماضی کی الجھنیں اور مستقبل کی فکر خوفزدہ کرتی ہے تو قرآن آپ کو ان دونوں کی الجھنوں اور خوف سے رہا کروائے گا ۔ اللہ کو ہم سے بہت محبت ہے ۔ اس لیے اللہ نے اپنی کتاب میں ہماری ہر پریشانی کا جواب چھپا دیا ہے ۔ آپ کا نماز میں دل نہیں لگتا یا ذکر و اذکار مشکل لگتے ہیں۔ اس سب کا حل بھی قرآن میں موجود ہے ۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے ؟ اگر آپ بھی ان تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں تو قرآن سے جڑ جائیں ۔ اور خود دیکھیں کہ قرآن ویسا نہیں ہے جیسا حد سے بڑھ جانے والے لوگ اسے بیان کرتے ہیں ۔ قرآن تو ہمارا دوست ہے ۔ قرآن تو ہمارے رب کا کلام ہے ۔ قرآن تو ہمارے رب کے احکامات اور نصیحتوں کی کتاب ہے ۔* *Beshak* 👍🏻❤️💯 #quran 𝗥𝗲𝗮𝗰𝘁 𝗺𝘂𝘀𝘁 𝗮𝗹𝗹.𝗺𝘂𝘀𝗹𝗶𝗺𝘀🫴❤️
❤️ 🤲 🫶 16

Comments