
آل انڈیا نیوز اردو
May 16, 2025 at 02:57 AM
دو نال ٹرمپ ابوظہبی پہنچا تو اس کے اعزاز میں دو انوکھے کام انجام دئیے گئے۔
شیخ زائد مسجد کو خالی کرا دیا گیا نماز کا وقت ہوا تو اس میں نہ اذان دی گئی اور نہ نماز ادا گئی جسے دیکھ کر امریکی صدر نے کہا کہ یہ امریکا کیلئے شرف کی بات ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں۔
لڑکیوں نے بال کھول کر اور لہرا کر گارڈ آف آنر پیش کیا، لبرل اور امارت نواز طبقہ کہہ رہا ہے کہ یہ وہاں کی ثقافت کا حصہ ہے اور زلف رقص تو چھوٹی بچیوں نے پیش کیا ہے جس پر اعتراض بےجا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر تو کہیں سے بھی نہیں لگ رہا ہے کہ ان میں ایک بھی لڑکی چھوٹی ہے سبھی بالغ ہیں اور قد دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جوان العمر ہیں۔
اگر یہ عرب ثقافت ہے تو اس ثقافت پر تھو ہے۔
اور ویسے بھی متحدہ عرب امارات سے ہر نالائق کام کی امید کی جا سکتی ہے وہ ہر وہ کام کر سکتا ہے جس سے اس کا اور اس کے آقا کا مفاد وابستہ ہو۔
جنرل پرویز مشرف کے دور میں برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر جب فیصل مسجد پہنچا تھا تو اس موقع پر بھی نمازیوں کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی اتفاق سے اندر بیس پچیس افراد پہلے سے موجود تھے عصر کا وقت ہو گیا لیکن جناب ٹونی بلیئر کے اعزاز میں عصر کی اذان لاؤڈ سپیکر میں نہیں دی گئی تھی۔
باقی سب خیریت ہے
عمر فاروق اعظمی