آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
June 12, 2025 at 01:22 AM
Skip to content فکرو خبر نیوز جمعرات 1446/12/16هـ (12-06-2025م) تلاش کے لیے ٹائپ کریں... مینو Home / خبریں / ملکی خبریں / ٹرین ٹکٹ کنفرم؟؟ 4 نہیں 24 گھنٹے پہلے پتہ چل جائے گا جون 11, 2025 ٹرین سے سفر کرنے والے کروڑوں مسافروں کے لیے خوشخبری ہے۔ ویٹنگ لسٹ والے مسافروں کی کشمکش عنقریب دورہونے والی ہے۔ ان کا ٹکٹ کنفرم ہوا یا نہیں اب اس کے لیے انھیں آخری لمحے تک انتظار نہیں کرنا پڑے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے نے اس حوالے سے ایک بڑی اچھی پہل کی ہے جس کے تحت ویٹنگ ٹکٹ کا چارٹ اب 4 نہیں بلکہ پورے 24 گھنٹے پہلے تیار کیا جائے گا۔ اس نئی پہل کی شروعات 6 جون سے بیکانیر ڈویژن میں ایک ٹرین پر تجرباتی طور پر کی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کے ابتدائی چار دنوں میں ہی اس کا اثر مثبت رہا ہے۔ مسافروں کو کافی سہولت اور راحت ملی ہے اور انہیں سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں زیادہ وقت ملا ہے۔ اب تک ویٹنگ لسٹ کا آخری چارٹ ٹرین کے چلنے سے ڈھائی سے 4 گھنٹے پہلے تیار ہوتا تھا۔ اس سے مسافروں کو یہ فیصلہ کرنے کا بہت کم وقت ملتا تھا کہ وہ سفر کریں گے یا نہیں۔ لیکن اگر چارٹ ایک دن پہلے بن جائے گا، تو مسافر فلائٹ، بس یا دوسری ٹرین جیسے متبادل کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ یہ نیا سسٹم خاص طور پر ان راستوں میں زیادہ فائدہ مند ہوگا جہاں ویٹنگ لسٹ ہمیشہ لمبی رہتی ہے، جیسے دہلی سے بہار، اتر پردیش، بنگال یا پھر یوپی-بہار سے ممبئی اور گجرات کے درمیان چلنے والی ٹرینیں۔ ان روٹس پر اکثر ویٹنگ لسٹ 400 تک پہنچ جاتی ہے اور ٹکٹ ’ریگریٹ‘ اسٹیٹس میں آ جاتا ہے۔ ریلوے کے مطابق ایک دن پہلے چارٹ تیار ہونے سے کوچ کی تعداد بڑھانے، کلون ٹرین چلانے اور مسافروں کے لیے اضافی انتظامات کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جب ریلوے کو پہلے سے یہ معلومات ہو گی کہ کتنے مسافر سفر کریں گے اور کتنے ویٹنگ لسٹ میں ہیں، تو وہ اسی کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کر سکے گا۔ ریلوے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس نئی پہل سے موجودہ ٹکٹ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ تتکال ٹکٹ بکنگ اور دیگر ریزرویشن کے ضوابط پہلے کی طرح ہی برقرار رہیں گے۔ 21 مئی کو وزیرریل اشونی ویشنو نے بیکانیر کا دورہ کیا تھا، جہاں مقامی ریلوے حکام نے انہیں یہ تجویز دی تھی کہ چارٹ تیار کرنے کی مدت میں توسیع کی جائے۔ وزیرریل کو یہ خیال پسند آیا اور انہوں نے فوراً اسے منظوری دے دی۔ بیکانیر ڈویژن میں کامیاب تجربے کے بعد ریلوے اب اسے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، خاص طور پر ان روٹس پر جہاں ویٹنگ لسٹ طویل ہوتی ہے اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ یعنی ریلوے کی یہ پہل نہ صرف مسافروں کے لیے سفر کی منصوبہ بندی کو آسان بنائے گی بلکہ ریلوے کو بھی بھیڑ بھاڑ والی ٹرینوں کا انتظام کرنے میں مدد دے گی۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا، تو آنے والے وقت میں ہر مسافر کو کم از کم ایک دن پہلے یہ اطلاع مل سکے گی کہ اس کا ٹکٹ کنفرم ہوا ہے یا نہیں۔ نیوز 18 کے ان پٹ کے ساتھ Null بٹلہ ہاؤس انہدامی کارروائی: دہلی ہائی کورٹ نے امانت اللہ خان کی عرضی مسترد کر دی فکر و خبر صرف ایک آن لائن اخبار نہیں ہے , بلکہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کے بنیادی مقاصد میں میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے محبت کے خداوندی پیغام اور حق اور حقیقت کی آواز کو دنیائے انسانیت تک پہنچانا ، صالح نوجونوں اور بالخصوص علماء کو صحافت سے جوڑتے ہوئے معاشرہ کو در پیش تعلیمی ، ثقافتی اور سماجی مسائل کا صحیح حل پیش کرنا ہے ۔ ساتھ ہی خدمت خلق کے عظیم فریضہ کو انجام دیتے ہوئے نئی نسل کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھا کر ملت کی صحیح قیادت کے لئے تیار کرنا ہے۔ خبریں ساحلی خبریں / کرناٹک عالمی خبریں ملکی خبریں مضامین مضامین وتبصرے زورِ قلم ہمارے بارے میں فکرو خبر ہم سے رابطہ کریں خبریں ساحلی خبریں / کرناٹک کرناٹک ملکی خبریں عالمی خبریں فکرو خبر نیوز پرائیویسی پالیسی · ہم سے رابطہ کریں تمام حقوق محفوظ ہیں

Comments