ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
May 31, 2025 at 10:37 AM
ایک آدمی نے سالوں کی محنت سے پیسہ جوڑ جوڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کے لیے ایک خوبصورت نیا گھر تعمیر کیا۔ جب گھر مکمل ہوا تو اس نے فیصلہ کیا کہ تین دن بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ کرے گا۔ لیکن… شفٹنگ سے ایک دن پہلے رات میں زلزلہ آیا۔ وہ نیا، خوابوں جیسا گھر زمین بوس ہو گیا۔ اگلی صبح جب محلے والے، عزیز و اقارب افسوس کے لیے ملبے پر کھڑے تھے… تو اچانک گھر کا مالک ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لے کر پہنچا اور سب میں مٹھائی بانٹنے لگا۔ لوگ حیران رہ گئے! ایک صاحب نے غصے سے پوچھا: "کیا تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے؟ اتنا بڑا نقصان ہوا اور تم خوشیاں بانٹ رہے ہو؟" گھر کے مالک نے مسکرا کر جواب دیا: "نہیں... میں تو اپنے رب کا شکر ادا کر رہا ہوں کہ زلزلہ ایک رات پہلے آیا۔ اگر میں اپنے بچوں کے ساتھ اس گھر میں ہوتا، تو آج مٹھائی نہیں بانٹ رہا ہوتا بلکہ ملبے کے نیچے دفن ہوتا۔" 💔 زندگی میں ہمیشہ دو پہلو ہوتے ہیں: ✨ ایک شکایت کا ✨ دوسرا شکر کا ہم کیا چنتے ہیں… یہی ہماری سوچ اور شخصیت کی پہچان ہے۔ 🤲
❤️ 👍 💯 8

Comments