ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
June 7, 2025 at 12:27 PM
*‭Halal janwar ki ojhrdhi khana jaiz hai ya nahi??*‭ *‭‮‭‮◆حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے یا نہیں؟؟؟◆* *گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻* *https://www.saadidarulifta.in/2022/08/Halal-janwar-ki-ojhrdhi-khana-jaiz-hai-ya-nahi.html* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حلال جانور کی اوجھڑی کھانا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی *🔸سائل : محمد ذاکر حسین🔸* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ* *📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩* *_🎗حلال جانور کے سات اجزاء مکروہ ہیں وہ سات اجزاء یہ ہیں (1) مرارہ یعنی پتہ (2) مثانہ یعنی پھکنا (3) حیاء یعنی فرج (4) ذکر (5) انثیین (6) غدہ (7) دم یعنی خون مسفوح۔۔_* *_📖المعجم الاوسسط میں ہے :عن ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہم کان رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیه وسلم یکرہ من الشاۃ سبعا المرارۃ والمثانة والحیاء والذکر والانثیین والغدۃ والدم وکان احب الشاۃ الیه مقدمها" ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت کیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ذبیحہ جانور کے سات اجزاء کو مکروہ فرماتے تھے سات یہ ہیں: مرارہ (پتہ) مثانہ، حیاء (شرمگاہ) ذکر، خصیے، غدود اور خون، اور آپ کو بکری ذبیحہ کا مقدم حصہ پسند تھا۔ (ج10/ رقم الحدیث 9486،صفحہ 217،مکتبۃ المعارف ریاض)۔_* *_🎗فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان سبعة الدم المسفوح والذكر، والانثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة كذا في البدائع" یعنی حلال جانوروں میں سات چیزیں حرام ہیں (1) بہتا ہوا خون (2) آلہ تناسل (3) دونوں خصیے یعنی کپورے (4) شرمگاہ (5) غدود (6) مثانہ (7) اور پتہ ایسے ہی بدائع میں ہے( جلد/5 کتاب الذبائح ،الباب الثانی فی بیان مایؤکل من الحیوان ومالایؤکل، الباب الثالث فی المتفرقات صفحہ 290) فتاویٰ رضویہ میں ہے : اب فقیر متوکلا علی اللہ تعالی کوئی محل شک نہیں جانتا کہ دبر یعنی پاخانے کا مقام، کرش یعنی اوجھڑی، امعاء یعنی آنتیں بھی اس حکم کراہت میں داخل ہیں(جلد/20 صفحہ 230) اسی میں ہے :اوجھڑی آنتیں جن کا کھانا مکروہ ہے چاہے یہ چیز اپنے لئے نکال لے یا ان کو بھی تقسیم میں داخل کرلے۔(جلد/14 صفحہ 706)۔_* *_📖لہذا صورت مسئولہ میں اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی ہے اور مکروہ تحریمی کا گناہ حرام کے مثل ہے اور ہر مکروہ تحریمی استحقاق جہنم کا سبب ہے اور اوجھڑی نہ کھانا واجب ہے۔۔_* *🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝* *حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔* *12/ محرم الحرام 1444ھ* *11/ اگست 2022ء* *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *سعدی دار الافتاء؛🌹👇👇* *رابطہ؛ 📞++91 80973 46315)* *المشتـــہر؛* *منجانب؛سعدی دار الافتاء؛* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_ *۔__________(( 🌸 ))__________۔* 💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎 *🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*
❤️ 3

Comments