عصفورات بنات حبیبہؓ
عصفورات بنات حبیبہؓ
June 11, 2025 at 06:24 AM
*سلسلہ نصیحت و اصلاح* مرتب:-✍️ *مفتی محمد حسن* --------------------------------------- 🌹 *دُکھے دلوں کی تسلی کے لئیے ایک بہت اہم آیت، سورةُ الحجر آیت 97 کی تفسیر پر خوب غور کریں👇۔* آزمائشوں میں ایک سخت آزمائش انسانی آزمائش کا آنا بھی ہے یعنی کسی انسان کی طرف سے جب آپکو ناقابل برداشت دُکھ درد، تکلیف ملے اور آپ اُسوقت مکمل طور پر بے بس ہو، اللہ تعالی کی ذات کے سوا آپکا کوئی بھی مدد گار نہ ہو تو ایسی حالت میں صبر و برداشت سے کام لینا ناشکری کے الفاظ سے اجتناب کرنا اور حکمت و بصیرت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کے بارے میں ترغیب دی گئی ہے۔ ☘️ آپ دین پر عمل کر رہیں ہیں لیکن کچھ لوگ آپکو دین پر عمل نہیں کرنے دے رہیں، رکاؤٹیں ڈال رہیں ہیں آپکی حوصلہ آفزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کر رہیں ہیں۔صرف دینداری کیوجہ سے مختلف موقعوں پر لوگ آپکو نظرانداز کر رہیں ہیں آپکو حقارت کی نظر سے دیکھ رہیں ہیں *تو آپ ہرگز پریشان مت ہو سورةُ الحجر کی آیت پر غور کریں*۔ ☘️ آپ نے گُناہوں سے سچی توبہ کر لی ہے اور اب اللہ کی رضامندی میں باقی زندگی گذارنے کا مکمل طور عزم کر رکھا ہے لیکن پھر بھی لوگوں کی طرف سے سابقہ زندگی کے بارے آپکو طعنے مل رہیں ہیں آپکا مزاق اُڑایا جا رہا ہے *تو آپ ہرگز پریشان مت ہو سورةُ الحجر کی آیت پر غور کریں*۔ ☘️ آپ کالج یونیورسٹی کے طالب علم Student ہیں آپکے کلاس فیلو سب آزاد خیال ہیں وہ کسی بھی گُناہ کی پرواہ نہیں کرتے لیکن آپ صرف اور صرف اپنے پیارے اللہ کی رضا اور خوف کیوجہ سے آزاد خیالی اور گُناہ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جسکی وجہ سے سب کلاس فیلو آپ پر ہنستے ہیں آپکا مزاق اُڑاتے ہیں حقیر جانتے ہیں *تو آپ ہرگز پریشان مت ہو سورةُ الحجر کی آیت پر غور کریں*۔ ☘️ آپ انتہائی شرافت کی زندگی گذار رہیں ہیں آپکے دل میں ہر کسی کے لئیے خیر خواہی کا جذبہ ہے لیکن پھر بھی حاسدین Jealous لوگوں کی طرف سے آپکو تکلیف پہ تکلیف دی جا رہی ہے آپ پر جھوٹ باندھا جا رہا ہے۔ بے جا الزام تراشی کی جا رہی ہے *تو آپ ہرگز پریشان مت ہو سورةُ الحجر کی آیت پر غور کریں*۔ 🍀 آپ نماز روزہ کے پابند ہیں۔بغض کینہ، تکبر اور حسد جیسی باطنی بیماریوں سے بچتے رہتے ہیں ہر کسی کی خیر خواہی چاہتے ہیں لیکن پھر بھی گھریلوں زندگی میں آپکو خاندان Family کے لوگ بلا وجہ دُکھ پہنچا رہیں ہیں۔ *تو آپ ہرگز پریشان مت ہو سورةُ الحجر کی آیت پر غور کریں*۔ *غرض یہ کہ انسانوں کی طرف سے جس موقع پر بھی آپکو تکلیف ملتی ہے ان سب کا مؤثِر ترین علاج صرف یہی ہے* کہ تم اللہ تعالی کو یاد کریں اللہ تعالی سے نماز کے ذریعہ سے مدد مانگیں۔ دو رکعت نفل پڑھ کر نماز کے بعد خوب دعا کریں۔اللہ تعالی کی عبادت یعنی مرتے دم تک اللہ تعالی کی رضامندی کی فکر میں لگے رہیں اور گُناہوں سے اجتناب کریں *پھر آپ دیکھیں آپکو کیسے دلی چین و سُکون ملتا ہے* لوگوں کی باتوں کو نظرانداز Ignore کرنے کی عادت آپ میں خود بخود آ جائیگی وہ جو بھی کہیں گے اور کریں گے آپکو اللہ تعالی اُن سے بے پرواہ کر دیں گے۔ اللہ تعالی ضرور آپکی غیبی مدد فرمائیں گے،آپکا غم کافی حد تک ہلکا ہو گا اور آپ باوجود غم اور پریشانی کے اپنی زندگی میں مکمل طور پر مطمئن رہیں گے ان شاء اللہ۔ *بس آپکو 3 شرائط کا خیال رکھنا ہو گا*۔ 1️⃣ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے خوب کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر جاری رکھنا۔ 2️⃣ پانچ وقت نمازوں کی پابندی کرنا اور نماز کے ذریعے سے اللہ سے مدد مانگنا یعنی خوب دل سے ﺩﻋﺎئیں مانگنا۔ 3️⃣ اور مرتے دم تک اللہ تعالی کی رضا کی فکر اور گُناہوں سے اجتناب کی کوشش کرنا۔ *اس علاج کو کبھی بھی ہلکا نہ ﺳﻤﺠھیں اسمیں سُستی غفلت سے کام نہ لیں کیونکہ یہ ہمارے ربّ ہمارے خالق مالک کا بتلایا ہوا علاج ہے جو کہ 100 فیصد کارگر ثابت ہوتا ہے*۔ 🌹سورة الحجر آیت 97 میں اِرشاد باری تعالی ہے۔ *وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ يَضِيْقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُوْلُوْنَ۰ فَسَبِّـحْ بِحَـمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السَّاجِدِيْنَ.وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّـٰى يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُ۔* ✍️ ترجمہ:- یقیناً ہم جانتے ہیں کہ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں،(آپکو تکلیف دیتے ہیں) ان سے تمھارا دل تنگ ہوتا ہے۔ تو (اس دلی تنگی اور پریشانی کا علاج یہ ہے کہ) تم اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، اور سجدہ(یعنی نمازیں پڑھنے) والوں میں شامل رہو۔ اور اپنے ربّ کی عبادت کرتے رہو، یہاں تک کہ(اسی حالت میں)آپکو یقینی چیز(یعنی موت) آ جائے۔ *🌷مفتی محمد حسن🌷* (نصیحت و اصلاح واٹساپ گُروپ)
❤️ 👍 16

Comments