Etemad News
Etemad News
May 17, 2025 at 02:38 AM
*کراچی میں یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطینیوں کی حمایت میں غاصب اسرائیل کے خلاف ریلی* کراچی - اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ملی یکجہتی کونسل اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم نکبہ کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے 77ویں کی یاد میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف احتجاج کیا۔ نکبہ کا مطلب عربی میں "تباہی" ہے، جس سے مراد 1948 میں ناجائز ریاست "اسرائیل" کے قیام کے دوران ایک اندازے کے مطابق 700,000 فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ہے۔ ریلی میں کراچی کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا تھا۔ ریلی کی بعض شرکاء کے ہاتھوں میں علامتی چابیاں تھیں، جو بے گھر فلسطینیوں کے اپنے وطن کو واپسی کی نمائندگی کرتی تھیں۔ ریلی کے مقررین نے غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو روزانہ نکبہ (تباہی) کا سامنا ہے جبکہ دنیا خاموش ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی اور مسلم رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لانے کے بجائے "صیہونی رژیم" سے تمام تعلقات منقطع کر لیں۔ مقررین نے بیرونی خطرات بالخصوص بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی تعریف کی۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون بھارت کی سرزمین کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بناسکتے ہیں، تو پھر پاکستانی حکومت کو بھی فلسطین کی مکمل سیاسی، اخلاقی، سفارتی حتی فوجی حمایت کرنی چاہئے۔ مقررین نے زور دے کر کہا کہ "غاصب اسرائیل" پاکستان کا نظریاتی دشمن ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان اور قائداعظم کے نظریہ سے واضح انحراف ہے۔ ریلی کے خطباء نے ان نام نہاد پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جو اسرائیل کا سفر کرتے ہیں یا فلسطین کے بارے میں پاکستان کے موقف کو مجروح کرنے والے بیانات دیتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اور فلسطین فاونڈیشن نے فلسطین کی حمایت میں ملک گیر پروگراموں کے ساتھ 7 مئی سے 16 مئی تک 10 روزہ نکبہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور اسرائیلی رژیم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر اللہ اکبر کے نعروں کی گونج میں اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور بھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
Image from Etemad News: *کراچی میں یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطینیوں کی حمایت میں غاصب اسرائیل ک...
❤️ 👍 4

Comments