Etemad News
Etemad News
May 18, 2025 at 06:31 AM
*بیانات کافی نہیں، عملی اقدام کی ضرورت ہے، تحریک جہاد فلسطین کی عرب سربراہی اجلاس پر تنقید* تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے عرب سربراہی اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے زبانی بیانات کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔ غزه - غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی نے بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عرب ممالک عملی طور پر غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے، سرحد پر رکی ہوئی انسانی امداد کو داخل کرنے اور قحط کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تب تک تمام جاری کردہ بیانات اور مطالبات محض کھوکھلے الفاظ شمار ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بیانات نہ صرف بے اثر ہیں بلکہ بعض عرب حکومتوں کی ناتوانی اور بعض دیگر کی صہیونی دشمن کے ساتھ ملی بھگت کا ثبوت بھی ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔ تاہم، جہاد اسلامی کے مطابق صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
Image from Etemad News: *بیانات کافی نہیں، عملی اقدام کی ضرورت ہے، تحریک جہاد فلسطین کی عرب سر...
👍 ❤️ 6

Comments