
Etemad News
May 22, 2025 at 10:47 AM
*واشنگٹن میں صہیونی سفارت خانے پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک متعدد زخمی*
*واقعے میں گرفتار ملزم فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا رہا تھا*
واشنگٹن - غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو فائرنگ کے ایک واقعے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سفارت خانے سے وابستہ ایک مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر افراد جن میں اسرائیلی سفارت خانے کے مزید کارکن بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے ہیں۔
نیویارک ٹائمز اور ایبیسی نیوز کے مطابق، فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک 30 سالہ مشتبہ شخص، الیاس روڈریگز کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ شگاکو کے رہائشی روڈریگز گرفتاری کے وقت بلند آواز میں نعرہ لگا رہا تھا: "فلسطین کو آزاد کرو!"
تحقیقات کرنے والے افسران کے مطابق، روڈریگز نے پوچھ گچھ کے دوران بارہا فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کیا اور واضح طور پر کہا کہ اس نے یہ اقدام غزہ کے عوام کے لیے کیا ہے۔
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی دانون نے اسے یہود دشمنی پر مبنی ایک سفاک دہشتگردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S

❤️
👍
12