
Ali Bilal
June 6, 2025 at 11:53 PM
*"عید صرف بچوں کا تہوار نہیں!"*
🌙✨ *ایسا کہنا صرف خوشیوں کو روکنے کا بہانہ ہے...*
ہمیں اکثر سننے کو ملتا ہے:
*"I'm mature now, I can't celebrate Eid."*
یا
*"Eid is for kids, not for us grown-ups."* 🌚🫰🏻
لیکن سوچیں... *کیا واقعی ہم اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ اپنے رب کے دیے ہوئے تحفے کو ٹھکرا دیں؟*
کیا ہماری حیثیت یہ ہے کہ ہم اللہ کی عطا کردہ خوشی کو قبول کرنے سے انکار کر دیں؟
جب شادی ہو یا کوئی تقریب — ہم خود سب سے پہلے تیار ہوتے ہیں، سب سے اچھا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تو پھر *رب العالمین* کی طرف سے بھیجی گئی *عید* جیسے پاکیزہ اور عظیم نعمت پر کیوں سادگی اور بےرخی اختیار کرتے ہیں؟
یہ سوچنا غلط ہے کہ عید صرف ان کے لیے ہے جن کے پاس ہجومِ محبت ہو۔
*عید ان کے لیے بھی ہے جو اکیلے ہیں، لیکن دل میں شکر اور محبت سے لبریز ہیں۔*
🌸 *چاہے آپ کہیں نہ جا رہے ہوں، اپنے لیے تیار ہوں!*
*اللہ کے لیے خوش ہوں، چاہے کوئی ساتھ نہ ہو!*
رب چاہتا ہے کہ بندہ اس کے دیے دن پر مسکرائے، خوش ہو، شکر ادا کرے۔
✨ *عید منائیں — مکمل دل سے!*
🕊️ *کڑوی باتوں کو، ناراضگیوں کو، شکووں کو قربان کریں!*
*محبت، خلوص اور خوشی بانٹیں — یہی قربانی کا اصل پیغام ہے!*
🌟 *Eid is not just a celebration — it’s a divine gift!*
🐏💞 *Enjoy Happily Eid ul Azha!*
❤️
1