Majlisulftawa
May 18, 2025 at 11:05 AM
✨❄️ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄️✨
🌻 *مورث کی زندگی میں فوت ہونے والے وارث کو میراث ملنے کا حکم*
📿 *مورث کی زندگی میں فوت ہونے والے وارث کو میراث میں سے حصہ ملنے کا حکم:*
شرعی اعتبار سے وارث کو میراث ملنے کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ وہ اپنے مورث (یعنی جس کا وہ وارث ہواور جس کی میراث تقسیم ہورہی ہو، اس) کی وفات کے وقت زندہ ہو، اس لیے اگر کوئی وارث اپنے مورث کی زندگی ہی میں فوت ہوجائے تو اس کا میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، جیسے کہ اگر کوئی بیٹا اپنے والد کی زندگی ہی میں فوت ہوجائے تو والد کے انتقال کے بعد اس کی میراث میں اس بیٹے کا اور اس کی اولاد کا حصہ نہیں ہوگا، البتہ اگر دیگر ورثاء عاقل بالغ ہوں اور وہ اس فوت شدہ وارث کی بیوہ یا اولاد وغیرہ کو میراث میں سے حصہ دینا چاہیں تو یہ بھی جائز ہے۔
📚 *فقہی عبارات*
☀️ رد المحتار:
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه. (كتاب الفرائض)
☀️ الموسوعة الفقهية الكويتية:
وللإرث شروط ثلاثة: أولها: تحقق موت المورث أو إلحاقه بالموتى حكما كما في المفقود إذا حكم القاضي بموته أو تقديرا كما في الجنين الذي انفصل بجناية على أمه توجب غرة. ثانيها: تحقق حياة الوارث بعد موت المورث، أو إلحاقه بالأحياء تقديرا، كحمل انفصل حيا حياة مستقرة لوقت يظهر منه وجوده عند الموت ولو نطفة على تفصيل سيأتي في ميراث الحمل.
☀️ البحر الرائق شرح كنز الدقائق:
(ثُمَّ بِدَيْنِهِ)؛ لِقَوْلِهِ تَعَالَى: «مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ» ...... وَالْمُرَادُ دَيْنٌ لَهُ مُطَالِبٌ مِنْ جِهَةِ الْعِبَادِ، لَا دَيْنُ الزَّكَاةِ وَالْكَفَّارَاتِ وَنَحْوِهَا؛ لِأَنَّ هَذِهِ الدُّيُونَ تَسْقُطُ بِالْمَوْتِ فَلَا يَلْزَمُ الْوَرَثَةَ أَدَاؤُهَا، إلَّا إذَا أَوْصَى بِهَا أَوْ تَبَرَّعَتِ الْوَرَثَةُ بِهَا مِنْ عِنْدِهِمْ .... (ثُمَّ وَصِيَّتُهُ) أَيْ تُنَفَّذُ وَصِيَّتُهُ مِنْ ثُلُثِ مَا بَقِيَ بَعْدَ التَّجْهِيزِ وَالدَّيْنِ؛ لِمَا تَلَوْنَا، وَفِي أَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ لَا يَجُوزُ إلَّا بِإِجَازَةِ الْوَرَثَةِ.
(كتاب الفرائض)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

❤️
1