Majlisulftawa
May 30, 2025 at 08:11 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ #سلسلہ_مسائل_فقہیہ *#قربانی_کے_احکام* ━━❰・ *پوسٹ نمبر 28* ・❱━━━ *قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام* *آنکھ:* ☆۔۔۔ جو جانور بالکل اندھا ہو، یا جس جانور کی ایک آنکھ نہ ہو، یا ایک آنکھ سے کانا ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں۔ ☆۔۔۔ جس جانور کی بینائی ایک تہائی سے زیادہ چلی گئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ، البتہ اگر ایک تہائی یا اس سے کم بینائی کمزور ہو تو جائز ہے۔ ☆۔۔۔ جو جانور ترچھی آنکھوں سے دیکھتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ ☆۔۔۔ اگر ایک آنکھ کی بینائی تہائی سے زیادہ متاثر ہوگئی ہو تو اکثر اہل علم کے نزدیک اس کی قربانی بھی جائز نہیں۔ ●۔۔۔ جانور کی بینائی کی مقدار معلوم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جانور کچھ وقت کیلئے بھوکا رکھا جائے پھر عیب دار آنکھ پر کچھ باندھ کر دور سے چارہ قریب لائیں ، جہاں سے اسے نظر آئے تو وہاں نشان لگادے پھر صحیح آنکھ پر کچھ باندھ کر چارہ قریب لائیں ، جہاں سے اسے نظر آئے وہاں نشان لگائیں اور دونوں نشانات کے درمیان فاصلے کی نسبت معلوم کرلیں اگر تہائی سے زیادہ ہے تو قربانی جائز نہیں اگر کم ہے تو قربانی جائز ہے۔ 📚حوالہ: ▪ الدرالمختار مع ردالمحتار 6/325 ▪ المحیط البرھانی 8/466 ▪ تبیین الحقائق 6/6 ▪قربانی کے فضائل و احکام 350 مرتب:✍ *مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* +92 307 9819544 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓ ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
Image from Majlisulftawa: 🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹  ـــــــــــــــــــ...
❤️ 1

Comments