Majlisulftawa
May 31, 2025 at 08:58 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#سلسلہ_مسائل_فقہیہ
*#قربانی_کے_احکام*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 30* ・❱━━━
*قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام*
دم:(Tail )
☆۔۔۔ جس جانور کی پیدائشی طور پر دم نہ ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں۔
☆۔۔۔ جس جانور کی دم ایک تہائی سے زیادہ کٹی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں، اگر تہائی یا کم کٹی ہوئی ہو تو قربانی جائز ہے۔ اورایک قول کے مطابق اگر نصف سے کم کٹی ہو تو اس کی قربانی درست ہے جہاں کامل دم والے یا ایک تہائی سے کم دم کٹے جانور نہ ملیں تو وہاں مجبوری کی بناء پر ایسے جانور کی قربانی جائز ہوگی۔
☆۔۔۔ جس دنبے کی چکتی ایک تہائی سے زیادہ کٹی ہوئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں، لیکن اگر تہائی یا کم کٹی ہوئی ہو تو قربانی جائز ہے، البتہ دنبے کی چکتی کے نیچے جو چھوٹی سے دم ہوتی ہے اگر وہ پوری بھی کٹ جائے تو قربانی میں فرق نہیں آتا، دنبے میں چکتی کو دیکھا جائے گا۔
☆۔۔۔ جس جانور کی دم پیدائشی طور پر چھوٹی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔
📚حوالہ:
▪ الدرالمختار مع ردالمحتار 6/323
▪ مجمع الانھر 2/520
▪ ھندیہ 5/297
▪قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا 74
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
+92 307 9819544
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
