Majlisulftawa
June 1, 2025 at 08:46 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ #سلسلہ_مسائل_فقہیہ *#قربانی_کے_احکام* ━━❰・ *پوسٹ نمبر 32* ・❱━━━ *قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام* *خصی جانور:* ☆۔۔ خصی جانور کی قربانی جائز بلکہ افضل ہے ، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خصی جانور کی قربانی کی ہے، اور خصی ہونے سے جانور کے گوشت میں نقص و عیب پیدا نہیں ہوتا بلکہ افادیت و لذت پیدا ہوتی ہے۔ ☆۔۔ جس جانور کے قدرتی طور پر خصیتین(فوطے) نہ ہوں یا ایک فوطہ نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ *پاوں سے متعلق:* ☆ جس جانور کا ایک پاوں کٹ گیا ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔ ☆ جو جانور اس قدر لنگڑا ہو کہ چلنے کے قابل ہی نہ ہو تو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں، البتہ اگر لنگڑاپن معمولی سا ہو یعنی چوتھے پاوں کا سہارا لیتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ ☆ جس جانور کا کوئی پاوں اس قدر زخمی ہو کہ اس کو زمین پر نہ رکھتا ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں، البتہ اگر چلتے ہوئے اس کا سہارا لیتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ 📚حوالہ: ▪ تحفة الفقہاء 3/86 کتاب الاضحیہ ▪ امداد الفتاوی 3/549 ▪خلاصة الفتاوی 4/321 ▪ بدائع الصنائع 5/75 مرتب:✍ *مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* +92 307 9819544 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
Image from Majlisulftawa: 🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹  ـــــــــــــــــــ...

Comments