Majlisulftawa
June 1, 2025 at 08:46 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#سلسلہ_مسائل_فقہیہ
*#قربانی_کے_احکام*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 33* ・❱━━━
*قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام*
*لاغر اور کمزور جانور کی قربانی:*
☆۔۔ ایسا لاغر اور دبلا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو، اور سوکھ کر ڈھانچہ نکل آیا ہو، اس کی قربانی جائز نہیں ، البتہ جس کی ہڈیوں میں کچھ گودا ہو، اس کی قربانی جائز ہے۔
*خارشی جانور کی قربانی:*
☆۔۔ ایسا خارشی جانور کہ جس کی خارش اس طرح سے ظاہر و فاحش ہو کہ وہ اس کی وجہ سے بہت دبلا اور کمزور ہوگیا ہو، اس کی قربانی جائز نہیں، البتہ اگر خارشی جانور فربہ یعنی موٹا تازہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔
*مجنون جانور کی قربانی:*
☆۔۔ جس جانور کو جنون کا مرض اس حد تک ہوگیا ہو کہ وہ اس کی وجہ سے بطور خود چارہ بھی نہ کھاسکے تو اس کی قربانی جائز نہیں، البتہ جس کا جنون اس حد تک نہ ہو یعنی وہ چارہ کھاتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔
📚حوالہ:
▪ بدائع الصنائع 5/75
▪ الفتاوی الھندیہ 5/298
▪العنایہ 9/515
▪ قربانی کے فضائل و احکام 346
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
+92 307 9819544
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
