Majlisulftawa
June 1, 2025 at 08:47 AM
✨❄️ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄️✨ 🌻 *ملازم کو قربانی کے لیے دیے گئے بونس پر قربانی کا حکم* 📿 *ملازم کو کمپنی کی جانب سے قربانی کے لیے دیے گئے بونس پر قربانی واجب ہونے کا حکم:* عید الاضحٰی کے موقع پر کمپنی کی طرف سے ملازم کو قربانی کرنے کے لیے دیا جانے والا بونس (ہدیہ) ہی ہوتا ہے، اور جب یہ بونس کی رقم ملازم کے قبضے میں آجائے تو وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، پھر اس کو اختیار ہے کہ وہ اس کسی بھی جائز مصرف میں خرچ کرسکتا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کو دیے جانے والے بونس کی رقم کو قربانی ہی میں صَرف کرنا ضروری نہیں اور نہ ہی محض اس کی وجہ سے ملازم پر قربانی واجب ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر ملازم کو ملنے والا بونس خود انفرادی طور پر یا دیگر اموالِ قربانی (یعنی سونے، چاندی، رقم، مالِ تجارت یا ضرورت سے زائد سامان) کے ساتھ ملانے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی (یعنی 36. 612 گرام چاندی) کی قیمت تک پہنچتا ہے تو ایسی صورت میں وہ ملازم صاحبِ نصاب بن جائے گا اور اس پر قربانی واجب ہوگی۔ (فتوی جامعۃ الابرار کراچی نمبر: 3/ 45) ☀️ الدر المختار: (و) حكمها (‌أنها ‌لا ‌تبطل ‌بالشروط ‌الفاسدة) فهبة عبد على أن يعتقه تصح ويبطل الشرط. (كتاب الهبة) ✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم فاضل جامعہ دار العلوم کراچی محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
Image from Majlisulftawa: ✨❄️ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄️✨  🌻 *ملازم کو ...
👍 ❤️ 😂 4

Comments