Majlisulftawa
June 2, 2025 at 09:02 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#سلسلہ_مسائل_فقہیہ
*#قربانی_کے_احکام*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 34* ・❱━━━
*قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام*
*سینگوں سے متعلق:*
☆۔۔ جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، یا جس جانور کے پیدائشی طور پر بہت چھوٹے چھوٹے سینگ ہوں، یا جس جانور کے سینگ ٹوٹ گئے ہوں مگر جڑ سے نہ اکھڑے ہوں ، اس کی قربانی جائز ہے، البتہ جس جانور کا ایک یا دونوں سینگ جڑ سے اس طرح اکھڑ جائیں کہ اندر کی مینگ اور گودا بھی ختم ہوجائے(جس پر سینگ اگتے ہیں) تو اس کی قربانی جائز نہیں۔
*ناک سے متعلق:*
☆۔۔ جس جانور کی ناک کٹی ہوئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں۔
☆۔۔ جانور کی ناک میں رسی وغیرہ ڈالنے کے لیے سوراخ کیا گیا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، کیوں کہ یہ کوئی عیب نہیں ہے۔
📚حوالہ:
▪المبسوط للسرخسی ج 12 ص 11
▪بدائع الصنائع 5/76
▪ الفتاوی الھندیہ 5/297
▪فتاوی شامی 6/324
▪ قربانی کے فضائل و احکام 356
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
+92 307 9819544
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

❤️
1