Majlisulftawa
June 2, 2025 at 09:04 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#سلسلہ_مسائل_فقہیہ
*#قربانی_کے_احکام*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 35* ・❱━━━
*قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام*
*زبان سے متعلق:*
☆ جس جانور کی زبان تہائی سے زیادہ کٹی ہوئی ہو اور وہ چارہ نہ کھاسکے تو اس کی قربانی جائز نہیں، البتہ بعض حضرات نے یہ لکھا ہے کہ اگر بکری کی زبان تہائی سے زیادہ بھی کٹی ہوئی ہو اور چارہ کھاسکتی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے کیوں کہ بکری زبان کے ذریعے چارہ نہیں کھاتی اور گائے، بھینس وغیرہ زبان کے ذریعے چارہ کھاتی ہیں۔
*دانتوں سے متعلق:*
☆ جس جانور کے دانت پیدائشی طور پر بالکل نہ ہوں یا سارے یا اکثر دانت گرجانے یا گھس جانے کی وجہ سے وہ چارہ کھانے پر قادر نہ ہو ( اور کسی غیر عادی طریقہ پر اس کو خوراک فراہم کرنی پڑتی ہو) تو اس کی قربانی جائز نہیں۔
☆ جس جانور کے کچھ دانت نہ ہو یا اکثر دانت نہ ہو لیکن وہ چارہ کھاسکتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے اور اس کی وجہ فقہاء کرام رحمھم اللہ تعالی نے یہ بیان فرمائی ہے کہ دانت خود مقصود نہیں، بلکہ ان سے مقصود چارہ کھانا ہے، لہذا جب چارہ کھاسکتا ہے تو منفعت باقی ہے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 6/325
▪الفتاوی الھندیہ 5/298
▪تکملة البحر الرائق 8/201
▪قربانی کے فضائل و احکام 357
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
+92 307 9819544
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

❤️
3