Majlisulftawa
June 3, 2025 at 10:14 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ #سلسلہ_مسائل_فقہیہ *#قربانی_کے_احکام* ━━❰・ *پوسٹ نمبر 36* ・❱━━━ *قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام* *خنثی جانور کی قربانی کا حکم* جس جانور میں نر اور مادہ دونوں کی علامات پائی جائیں تو عموما اس کی دو صورتیں پائی جاتی ہیں: (1) بعض جانور ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں مذکر اور مونث دونوں کی علامات پائی جاتی ہیں لیکن نر یا مادہ ہونا غالب ہوتا ہے یعنی ایک قسم کی علامات غالب ہوتی ہیں اور دوسری قسم مغلوب تو ایسے جانور کی قربانی بلاشبہ جائز ہے، کیوں کہ یہ نر یا مادہ کے حکم میں ہوتا ہے۔ (2) بعض جانوروں میں نر اور مادہ کی علامات برابر ہوتی ہیں یعنی کوئی غالب اور مغلوب نہیں ہوتا تو ایسے جانور کو خنثی مشکل کہا جاتا ہے اور چوں کہ ایسے جانور کا گوشت صحیح پکتا نہیں ہے اس لیے فقہاء کرام رحمھم اللہ نے اس کی قربانی سے منع کیا ہے لیکن اگر کسی نے قربانی کردی اور گوشت صحیح پک گیا تو اس کی قربانی صحیح قرار دی جائے گی۔ 📚حوالہ: ▪الدرالمختار مع ردالمحتار 6/325 ▪الفتاوی الھندیہ 5/299 ▪امداد الفتاوی 3/571 ▪احسن الفتاوی 7/522 ▪ قربانی کے فضائل و احکام 358 مرتب:✍ *مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* +92 307 9819544 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
Image from Majlisulftawa: 🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹  ـــــــــــــــــــ...
❤️ 2

Comments