Majlisulftawa
June 3, 2025 at 10:15 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ #سلسلہ_مسائل_فقہیہ *#قربانی_کے_احکام* ━━❰・ *پوسٹ نمبر 37* ・❱━━━ *قربانی کے جانوروں کے عیوب سے متعلق احکام* *جفتی ، جماع اور بچہ جننے پر قادر نہ ہو:* ☆ جو نر جانور زیادہ عمر کی وجہ سے جفتی پر قادر نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ ☆ جو مادہ جانور زیادہ عمر کی وجہ سے بچے جننے سے عاجز ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ بانجھ جانور کی قربانی بھی جائز ہے۔ ☆ جس نر جانور کا عضو تناسل کٹا ہوا ہو اور اس وجہ سے وہ جماع کرنے پر قادر نہ ہو تو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔ *جلالہ جانور کی قربانی کا حکم* جلالہ اس جانور کو کہا جاتا ہے جو گندگی کھاتا ہو، اگر کسی جانور کی عادت اس حد تک نجاست اور گندگی کھانے کی ہو کہ نجاست کھانے کی وجہ سے اس کے گوشت میں بدبو پیدا ہوگئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں، البتہ اگر چند دن باندھ کر چارہ کھلایا جائے اور اس کے گوشت سے بدبو ختم ہوجائے تو قربانی درست ہوجائے گی، اور اگر نجاست کی وجہ سے گوشت میں بدبو پیدا نہ ہوئی ہو تو قربانی جائز ہے۔ 📚حوالہ: ▪الدرالمختار مع ردالمحتار 6/325 ▪الاختیار لتعلیل المختار 5/16 ▪امداد الفتاوی 3/559 ▪قربانی کے فضائل و احکام 360 مرتب:✍ *مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* +92 307 9819544 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
Image from Majlisulftawa: 🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹  ـــــــــــــــــــ...
👍 ❤️ 3

Comments