
Awami National Party
May 15, 2025 at 06:52 AM
خیبرپختونخوا میں کرپشن کے داستان اور صادق اور امین عمران خان کی جیل میں بھی خاموشی، وزیراعلٰی پر اعتماد کچھ اور ہی اشارے دے رہی ہے۔ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے اپنے کرتوت آج ایوان کو ہلا کر رکھ چکے ہیں۔ ان کے اپنے ہی اسپیکر نے اسمبلی بریفنگ میں کھڑے ہو کر 400 سے 500 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔ امپورٹڈ مشیر خزانہ، جس کا تعلق کراچی سے ہے اور جو ان کے لیڈر کا لاڈلا سمجھا جاتا ہے، نہ صرف اسمبلی کے اراکین کو جوابدہ نہیں بلکہ اسپیکر سے بدتمیزی کرنے سے بھی نہیں کتراتا۔عمران خان کے اندھے فالوورز کہتے ہیں کہ اس کرپشن کا خان صاحب سے کوئی تعلق نہیں، تو سوال یہ ہے: کیا "گنڈاپور" اور "مشیر خزانہ مزمل اسلم" کو کسی اور نے ان عہدوں پر بٹھایا ہے؟یہ کرپشن صرف چند افراد کا معاملہ نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت تک جا پہنچتا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز خان کا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
❤️
👍
🇦🇫
23