
Awami National Party
May 22, 2025 at 05:54 PM
نیشنل ایکشن پلان ایک بہترین دستاویز تھی جو کاغذی حد تک محدود رہی۔ جب سینکڑوں لوگ شہید ہو جائیں اور پھر بھی عملدرآمد نہ ہو، تو یہ صرف ریاستی ناکامی نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت ہے۔ جن افسران نے اس منصوبے کو مصلحت کی نذر کیا، ان کا احتساب کب ہوگا؟ داخلی محاذ پر ہمیں آئین پر مکمل عملدرآمد، جمہوریت کی مضبوطی اور 18ویں آئینی ترمیم کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔خارجی محاذ پر ہمیں جنگ کی بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی ہوگی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ یورپ کی طرز پر امن و تجارت کا راستہ اپنانا ہوگا۔ پاکستان ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکا کہ اس کے "اسٹریٹیجک اثاثے" کون ہیں اور "آفات" کون سی۔ ہمیں امن امریکہ یا سعودی عرب سے نہیں، اپنی دانش، سچائی اور دفاعی پالیسی کی اصلاح سے ملے گا۔ پختونخوا اور بلوچستان کے عوام پراکسی جنگوں کے تھک چکے ہیں۔ ہمارے ہر گاؤں میں شہداء کی قبریں ہیں، اور ہمیں پوچھنا ہوگا کہ ان 50 سالہ جنگوں نے ہمیں کیا دیا اور کیا چھین لیا؟
سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ میں اظہار خیال
#anp #aimalwalikhan #peace
❤️
👍
❤
🇦🇫
😢
13