AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
June 11, 2025 at 02:08 PM
بیوی کے سوالات کا ترجمہ دل سے ہونا چاہیے دماغ سے نہیں بیوی: کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟ منطقی جواب: اگر محبت نہ ہوتی تو شادی کیوں کرتا صحیح جواب میں کسی سے اتنی محبت نہیں کرتا جتنی تم سے ہے اگر وقت پیچھے بھی چلا جائے تو میں پھر بھی تمہیں ہی چنوں گا بیوی: مجھے بہت تھکاوٹ ہو رہی ہے کمر بھی درد کر رہی ہے منطقی جواب: شاید پنکھے یا اے سی کے نیچے سونے کی وجہ سے ہوگا صحیح جواب: اللہ تمہیں صحت دے آؤ ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں مجھے تمہاری فکر ہے بیوی: میں نے نیا لباس خریدا ہے منطقی جواب: مبارک ہو صحیح جواب: مجھے معلوم تھا ہر چیز تم پر جچتی ہے چلو دیکھوں کیسا لگ رہا ہے تم پر بیوی: ابھی تنہا رہنا چاہتی ہوں منطقی جواب: ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی صحیح جواب: جب تک میں ہوں تم کبھی اکیلی نہیں ہو سکتی بیوی: میں اپنی بہنا کے ساتھ باہر جا رہی ہوں منطقی جواب: دیر نہ کرنا صحیح جواب: مزے کرو اپنا خیال رکھنا اور کوشش کرنا جلدی آ جانا بیوی: کچھ نہیں ہوا منطقی جواب: اچھا ٹھیک ہے صحیح جواب: مجھے تمہارا مزاج معلوم ہے بتاؤ کیا پریشان کر رہا ہے بیوی: تم یاد آ رہے ہو منطقی جواب: تم بھی صحیح جواب: تم بہت زیادہ یاد آ رہی ہو میری جان بیوی: کیا تم مصروف ہو؟ منطقی جواب: ہاں تھوڑا کام ہے صحیح جواب: تم سے بڑھ کر کچھ نہیں بس تھوڑا کام ختم کرلوں تو مکمل تمہارے ساتھ ہوں بیوی: مجھے نہیں پتہ اس مسئلے کو کیسے حل کروں منطقی جواب: ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے صحیح جواب: ہم مل کر حل نکال لیں گے جب تک میں تمہارے ساتھ ہوں فکر نہ کرو خواتین واقعی اتنی پیچیدہ نہیں ہوتیں جتنا ہم سمجھتے ہیں انہیں کوئی راکٹ سائنس نہیں چاہیے صرف ایک مرد چاہیے جو دل سے سنے دل سے سمجھے جو عقل کی بجائے کبھی کبھی کبھار صرف دل سے جواب دے کیونکہ کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جب مسئلہ دلیل سے نہیں صرف ایک نرم اور سچی بات سے حل ہو جاتا ہے عورت منطق نہیں محبت چاہتی ہے اور جو مرد یہ بات سمجھ لے وہ سب کچھ جیت لیتا ہے.
Image from AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳: بیوی کے سوالات کا ترجمہ دل سے ہونا چاہیے دماغ سے نہیں بیوی: کیا تم مجھ...

Comments